مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
99 اولڈہم کمپاس سکاؤٹ تنظیم نے جو کام کیا انتہائی حوصلہ افزا اور قابل تعریف ہے: جم مکمان
اولڈہم:99 اولڈہم کمپاس سکاؤٹ نامی تنظیم نے رائل اولڈہم ہسپتال میں جب بچے چیک اپ کے لیے آتے ہیں اور انتظارِ گاہ والے کمرے میں ٹھہرتے ہیں اسکی کی تزئین و آرائش اور رنگ برنگے رنگوں سے آرٹ کا کام کر کے جدت پیدا کر دی اور گھر جیسا ماحول فراہم کر دیا ۔اس موقع پر اولڈہم سے ممبر برطانوی پارلیمنٹ جم میکمان اور کونسل کے مئیر کونسلر جاوید اقبال ۔ سکاؤٹ تنظیم کے جاوید صدیق اور مبین بھی موجود تھے۔ ممبر برطانوی پارلیمنٹ برطانوی پارلیمنٹ جم مکمان کا کہنا تھا کہ سکاؤٹس اور رضاکار نوجوانوں نے جو کام کیا ہے انتہائی حوصلہ افزا اور قابل تعریف ہے اس سے ہسپتال آنے والے بچوں اور والدین کو بہتر ماحول فراہم ہوتا ہے۔آرٹ کا کام اعلیٰ ہے ۔اولڈہم کونسل کے مئیر کونسلر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں بچوں کی انتظار گاہ میں جدت کا رنگ بھر کر اسے رنگ برنگا کر دیا ہے اور اب بچوں کو گھر جیسا ماحول فراہم ہو گا۔ اولڈہم کونسل کے ڈپٹی لیڈر کونسلر عبد الجبار کا کہنا تھا کہ مسلم سکاؤٹس نے جسطرح اس وارڈ میں آرٹ کا کام کیا ہے انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ برطانوی معاشرے میں مسلمان کمیونٹی خصوصاً ہسپتالوں میں وہ قابل ستائش ہے۔ سکاؤٹس 99 کے ساتھ بحثیت آرٹسٹ کام کرنے جاوید صدیق کا کہنا تھا کہ مجھے سکاؤٹس نے اس میں شامل کیا ہے اور میں انکے ساتھ خوشی سے کام کر رہا ہوں۔ٹقریب میں ڈیو اینڈرسن اور دیگر نے بھی شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر