مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
پی ٹی آئی برطانیہ نارتھ ویسٹ ریجن کا انتخابی مہم میں حصہ لینے والے عہدیداران کے اعزاز میں استقبالیہ
مانچسٹر:پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں برطانیہ سے تحریک انصاف کے 200 سے زائد کارکنان اور عہدیداران نے انتخابی مہم میں حصہ لیا اور اب انکی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ تحریک انصاف برطانیہ کے جنرل سیکرٹری سید باسط شاہ، نارتھ ویسٹ وویمن ونگ کی ہیڈ عالیہ ہاشمی، اور ملک عمران خلیل کی واپسی کے موقع پر تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ ریجن کے عہدیداران اور کارکنان نے تحریک انصاف کے آفس مانچسٹر میں استقبالیہ دیا۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری سید باسط شاہ کا کہنا تھا کہ برطانیہ سے 200 سے زائد پی ٹی آئی کے کارکنان نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کی انتخابی مہم میں حصہ لیا اور وفد نے پاکستان کے مختلف حلقوں میں موثر طور پر کام کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی اور پاکستان کی عوام کا کہنا تھا کہ انہیں وحشی درندوں اور کرپٹ مافیا سے نجات چاہیے ،ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز کے وفد کو وہاں کے لوگوں نے بھرپور استقبال کیا اور خدمات کو سراہا اور الیکشن جیتنے کے بعد چئیرمن تحریک انصاف کی تقریر میں اوورسیز کے کردار کو سراہانا ہمارے لیے اعزاز کی بات اور باعث فخر ہے اور تحریک انصاف برطانیہ کے کارکنان جنہوں نے برطانیہ اور پاکستان میں الیکشن جیتنے کے لیے کام کیا انکا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں۔اس موقع پر نارتھ ویسٹ وویمن ونگ کی ہیڈ عالیہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں شرکت کرنے کا تجربہ اچھا رہا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ سے جانے والی خواتین نے پاکستانی خواتین کے ساتھ ملکر کام کیا اور پاکستانی عورتوں نے بھی بیرون ممالک سے جانے والوں کی طرح محنت و لگن سے الیکشن میں جماعت کی جیت کے لیے کام کیا۔نارتھ مانچسٹر کے جنرل سیکرٹری ملک عمران خلیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام نے اپنے مستقبل کے لیے تحریک انصاف کو جتوایا۔استقبالیہ میں منیر شاہ ، نئی ممبر نگینہ عمران، فہیم نواز، جنرل سیکرٹری گریٹر مانچسٹر نوید بھٹی، نارتھ ویسٹ یوتھ ونگ کے ہیڈ چوہدری محمد یاسر، سعید ہاشمی سنئیر نائب صدر نارتھ ویسٹ ، اور شعیب رشید سینیر نائب صدر نارتھ ویسٹ بھی شریک ہوئے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر