مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اولڈہم کونسل کے مئیر کونسلر جاوید اقبال کی طرف سے کریمبلرز کو ’’کےٹو‘‘ سر کرنے پر عشائیہ
اولڈہم:برطانیہ سے پاکستان کی دوسری بڑی چوٹی کے ٹو کو سر کرنے کے لیے پہلی ایشیائی کریمبلرز نامی تنظیم کےٹو کے بیس کیمپ تک چوٹی سر کرنے کے بعد واپس برطانیہ پہنچ چکے ہیں ۔کریمبلرز کے سربراہ حافظ قیوم اور ان کے ساتھیوں کے اعزاز میں اولڈہم کونسل کے مئیر کونسلر جاوید اقبال نے کونسل چیمبر نے ایک استقبالیہ دیا جسمیں مئیر آف راچڈیل کونسلر محمد زمان مانچسٹر قونصلیٹ کی ویلفیئر اتاشی فضہ نیازی اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر کریمبلرز کے سربراہ حافظ قیوم کا کہنا تھا کہ دوران سفر ہمیں بے شمار مشکلات پیش آئیں لیکن میرے ساتھیوں نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کےٹو کے بیس کیمپ تک پہنچ کر واپسی تک کے سفر پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مئیر آف اولڈہم کونسلر جاوید اقبال نے انہیں مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر گریٹر مانچسٹر کی ہائ شیرف عائشہ شاہ نے کریمبلرز کی بہادری اور جرات کی تعریف کرتے ہوئے اسے جسمانی صحت کے لیے بھی مفید قرار دیا۔پاکستان قونصلیٹ کی ویلفیئر اتاشی مسز فضہ نیازی نے کریمبلرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔استقبالیہ میں مانچسٹر کی ممتاز کاروباری شخصیات حاجی امجد حسین مغل، سجاد شاہ ،کشمیری راہنماؤں شمس الرحمٰن، عابد ہاشمی ، سجاد نذیر، پروفیسر رشید، کونسلر شعیب اختر، کے ٹو بیس کیمپ تک جانے والی کریمبلرز ٹیم کے ممبرانندیم میر،عارف پٹیل،عمران خان،محمد سلیم،رؤف قریشی،طارق پرویز،عمران علی بھی موجود تھے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر