مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر میںبھارتی مظالم جاری ، مزید2نوجوانوں کوشہید کر دیا گیا
سرینگر :مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں دو نوجوان شہید کر دئیے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانواں کو ضلع کپواڑہ کے علاقے کھم ریال میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔ ضلع ہر ناگ ،اننت ناگ ،و ہانگل گنڈ، کوکر ناگ میں فوجی اہلکاروں کے ہاتھوں دومقامی ڈرائیوروں کو زد و کوب کرنے کے خلاف لوگوں نے سرینگر جموں شاہراہ پر دھر نا دیکر ملوث اہلکاروں کے خلاف احتجاج کیا ۔اس موقعہ پر مظاہرین نے بھارتی فورسز کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور سڑک پر دھرنا دیا۔ بھارتی فورسز نے احتجاج ختم کرانے کیلئے طاقت کا استعمال کیا اور لاٹھی چارج اور شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو ئے ۔لولاب میں دوسرے روز بھی فوجی آپریشن جاری رہا اورپلوامہ کے نائرہ سے 3نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ کپواڑہ میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا ،سری نگر کے برزلہ علاقے میں مدثر احمد بٹ نامی نوجوان کی شہادت پر ہڑتال رہی۔ حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کی ہدایت پر مجلس شوریٰ کے ارکان پر مشتمل وفد نے شہید مدثر احمد بٹ کے والدین اور اہل خانہ کے ساتھ سید علی گیلانی کی طرف سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ شہید مدثر احمد کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے شوریٰ ارکان نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس شہدا کے مشن کے ساتھ ایفائے عہد کرتے ہوئے اسے اپنے منطقی انجام تک لے جانے کی پابندہے ۔