مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
نعیم بٹ قتل کیس :حکومتی ظلم کے خلاف تحریک کو منظم کیا جائے گا:جے کے ایل ایف
اولڈہم:جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اولڈہم برانچ کے صدر محمد شبیر کشمیری،نائب صدر لالہ ارشد سیکرٹری امانت نذیر جائنٹ سیکرٹری ظہیر اکرم خزانچی وحید اختر،آرگنائزر محمد اشفاق خزانچی،پروفیسر محمد رشید بھی عاملہ کے رکن شمس الرحمن لالہ صابر شاہد اختر،محبت علی چوہان،چوہدری قربان،محمد اسلم،راجہ شفقت،محمد اسلم،علی شان،راجہ مروت ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ تحریک آزادی کشمیر اور آزادی کے نام نہاد بیس کیمپ آزاد کشمیر کی بگڑی ہوئی صورتحال اور حکمرانوں کے ظلم و زیادتیوں کے حوالے سے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برانچ کے راہنمائو ں نے کہا کہ لبریشن فرنٹ کی طرف راولاکوٹ کے شہید،نعیم بٹ کے قتل کیس کی تحقیقات اور پولیس کے مجرموں کو سزا دلوانے کے حوالے سے حکومت کو پارٹی کی طرف سے انصاف کیلئے دی گئی31جولائی کی ڈیڈ لائن اور اس کے بعد حکومتی ظلم کے خلاف مسلسل شروع کی جانے والی تحریک کو بیرون ملک منظم کیا جائے گا اور نام نہاد حکومت آزاد کشمیر کے خاتمے اور قاتل پولیس کے ذمہ داران کو عدالتی کٹہرے تک پہنچا کر جے کے ایل ایف کے نوجوان کارکن نعیم بٹ شہید کے خون کا بدلہ لیا جائے گا اور مادر وطن ریاست جموں کشمیر کی مکمل آزادی اور خود مختاری کیلئے غاصب قوتوں کے خلاف اپنی جدو جہد تیزکی جائے گی تاکہ جلد مظلوم کشمیری عوام حقیقی آزادی سے ہمکنار ہو سکیں،کشمیری عوام سکھ کا سانس لیں اور ظالم اور غاصب اپنے انجام تک پہنچ سکیں،شہید کشمیر محمد مقبول بٹ قائد تحریک امان اللہ خان کے مشن کو انشا اللہ آخری سانس تک یاسین ملک کی قیادت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر