مقبول خبریں
وسط مدتی انتخابات کے سلسلہ میں جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے زیر اہتمام تقریب
پاکستان اور بھارت میں واقعی برابری کہاں ؟ ایک طرف محبت دوسری طرف نفرت
پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین اور طلبہ جہاں بھی ہوں اقدار کی پاسداری کریں: نفیس زکریا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
راجہ نجابت کا کشمیر دوست امیدواران کو ووٹ دینے بارے آگاہی میٹنگ کا انعقاد
سہمے ہوئے لوگوںسے بھی خائف ہے زمانہ
پکچرگیلری
Advertisement
لوٹں میں سید حسین شہید کی رہائشگاہ پر جسٹس منظورگیلانی کی کتاب کی تعارفی تقریب کا انعقاد
لوٹن:سابق چیف جسٹس آزاد کشمیر اور رکن اسلامی نظریاتی کونسل سید منظورحسین گیلانی کی کتاب ’’میزان زیست‘‘ کی تعارفی تقریب گذشتہ روز یہاں لوٹن میں ممتازسیاسی و سماجی شخصیت سید حسین شہید سرور ایڈوکیٹ کی رہائشگاہ ’’کاغان ہاوس‘‘ میں منعقد ہوئی۔اس دوران مہمان اور میزبان کے علاوہ لارڈ قربان حسین، میئرلوٹن محترمہ نسیم ایوب، سابق میئر کونسلر ایوب چوہدری، علامہ قاضی عبدالعز چشتی، لوٹن کی مرکزی مسجد انتظامیہ کے صدر چوھدری شفاعت پوٹھی، کونسلر ریاض بٹ، ڈاکٹر طاہر لون، ڈاکٹر رضوان نوید بٹ، ڈاکٹر گل زمان بٹ، خواجہ عبدالباسط ایڈووکیٹ، ڈاکٹر سید محمود شاہ، پروفیسر سید عابد گیلانی، راجہ فضارت کیانی، محبوب خان چشتی، شاھد ندیم، یاسر مسعود چوھدری، چوہدری محمد غالب، عدنان چوھدری ودیگر احباب بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ بھی دیا گیا جس میں آزاد کشمیر سے بر طانیہ کے دورے پر آئے ہوئے اے ڈی ٹورازم ملک موسی اور کاروبای شخصیت فرحان اسلم اینڈ برادرز کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ تقریب کے دوران پاکستان اور آزاد کشمیر کے حالات پر سیرحاصل گفتگو ہوئی اور شرکا نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سید منظورگیلانی نے اپنی کتاب سید حسین شہید، لارڈ قربان، میئرنسیم اور ملک صادق سبحانی کو پیش کی۔ واضح رہے کہ کتاب ’’میزان زیست‘‘ میں کشمیر کے حوالے سے مفصل معلومات موجود ہیں۔