مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ممبر اوورسیز کمیشن پنجاب مخدوم طارق محمود الحسن کے بچوں کی وفات پر ہڈرزفیلڈ میں دعائیہ تقریب
ہڈرزفیلڈ: ممبر اوورسیز کمیشن پنجاب اور ورلڈ کانگریس آف اوورسیز پاکستانیز نارتھ ویسٹ کے صدر اور ممبر بورڈ آف گورنر مخدوم طارق محمود الحسن کے دو جواں سال بچوں کی وفات پر ہڈرزفیلڈ میں ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ورلڈ کانگریس آف اوورسیز پاکستانیز کے عہدیداروں، سابق چئیرمین بورڈ آف گورنرز بیرسٹر امجد ملک، علامہ غلام سرور، علامہ سید ظہیر الحسن نقوی، مولانا سید فدا حسین نقوی اور قاری محمد عباس نے شرکت کرتے ہوئے سید زمان علی اور سید محمد علی کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی۔ سید فرحان علی وارث نے اس موقعہ پر حمدیہ اور نعتیہ کلام بھی پیش کیے۔ اس موقعہ پر مخدوم طارق محمود الحسن نے دعائیہ تقریب میں شریک ہونے والی کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دو جوان بیٹوں کی موت کا سانحہ بہت بڑا ہے جس سے نکلنا بہت مشکل ہے خدا دشمن کو بھی کبھی اس آزمائش میں نہ ڈالے۔ اس موقعہ پر بچوں کے سکول کے ٹیچرز اور دیگر بچوں کے والدین بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ یاد رہے کہ اوکاڑہ کے قریب عیدالفطر سے قبل مخدوم طارق محمود الحسن کے روڈ ایکسیڈنٹ میں دو بیٹے جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ایک بیٹا اور ڈرائیور بھی زخمی ہوا تھا۔ مخدوم طارق محمود الحسن کمالیہ سے لاہور جارہے تھے کہ راستہ میں اوکاڑہ کے قریب گاڑی کا ٹائر برسٹ ہو جانے سے گاڑی الٹ گئی اور قلابازیاں کھاتی ہوئی دور جاگری۔ گاڑی میں سوار ان کے دو بیٹے سید زمان علی اور سید محمد علی موقع پردم توڑ گئے تھے۔ جبکہ ان کا بیٹا زہران اور ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے تھے۔ خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر