مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ٹیم تاز کے زیرانتظام تھائی باکسنگ ٹورنامنٹ، سو سے زائد باکسرز کی برطانیہ بھر سے شرکت
اولڈہم:نوجوان بچوں میں تھائی باکسنگ کے بڑھتے رجحان کے پیش نظر اولڈہم کے پاکستانی کمیونٹی سنٹر میں ٹیم تاز موا تھائی کے زیر انتظام ایک تھائی باکسنگ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں برطانیہ بھر سے مختلف ٹیموں نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ آرگنائزر تنویر طارق کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ کا مقصد کمیونٹیز کو ایک دوسرے کے قریب لانا اور بچوں کی دفاعی صلاحیتوں کو ابھارنا ہے، تھائی باکسنگ برطانیہ میں ایشیائی کمیونٹی میں بہت مقبول ہے اور نئے ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لیے ایسے ایونٹ کروانے بہت ضروری ہے۔ تاکہ بچوں کو صحت مند ماحول دیا جا سکے۔ ٹورنامنٹ میں شریک دیگر شرکاء کا کہنا تھا کہ بچوں کو اگر صحت مند سرگرمیاں دی جائیں تو وہ منشیات یا دیگر برے کاموں سے دور رہتے ہیں۔ ذہنی طور پر پریشان بچے بھی اپنی پریشانی کو باکسنگ رنگ میں نکال کر پرسکون محسوس کر سکتے ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی سنٹر میں منعقدہ اس ٹورنامنٹ میں پچاس سے زائد فائٹس کے لیے سو کے قریب باکسرز نے برطانیہ بھر سے شرکت کی اور کمیونٹی کے مابین محبت کے فروغ کے لیے اس کاوش کو بے حد سراہا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر