مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کا مولوی سلیمان مرحوم کی یاد کے حوالہ سے والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد
اولڈہم:برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی مادر وطن کی مٹی سے بےپناہ محبت کرتی ہے اور اپنے علاقے میں مشہور و معروف شخصیات کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کرتی ہے۔آزادکشمیر کے ضلع میرپور کے نواحی گاؤں اسلام گڑھ سے تعلق رکھنے والے مولوی سیلمان مرحوم کی والی بال کھیل سے دلی لگاؤ اور دلچسپی کی وجہ سے پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جسمیں برطانیہ بھر سے ٹیموں نے حصہ لیا ۔ٹورنامنٹ کا فائنل اولڈہم اور برمنگھم کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو اولڈہم کی ٹیم نے دو کے مقابلے میں صفر سیٹ سے جیت لیا ۔مین آف دی میچ مطلوب کو ملا جنہوں نے شاندار پرفارمنس دیکر شائقین سے خوب داد وصول کی۔اس موقع پر مہمان خصوصی پاکستان نیشنل والی بال ٹیم کے کیمپ میں منتخب ہونے والے کھلاڑی محمد سیلمان رکھیالوی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ مولوی سیلمان ایک نیک اور اچھی شخصیت کے مالک تھے نوجوانوں اور والی بال کے کھیل کو اسلام گڑھ میں فروغ دینے کے لیے انکی خدمات یاد رکھی جائیں گی مرحوم نے اس گیم کی پہچان کروائی۔اولڈہم کونسل کے کونسلرز عتیق الرحمن اور شعیب اختر کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی سطح پر یہ ٹورنامنٹ ہر سال ہوتا ہے اس طرح کی سرگرمیوں سے نوجوانوں کو فلاحی اور جسمانی سرگرمیوں کی طرف مائل کیا جاتا ہے تاکہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہوں اولڈہم کونسل ہر سال ٹورنامنٹ کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے مالی و اخلاقی مدد جاری رکھے گی۔ٹورنامنٹ کے آرگنائزر طاہر اقبال کا کہنا تھا کہ ہم تمام مہمانوں اور ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اسے کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ٹورنامنٹ میں اولڈہم،ڈربی،برمنگھم، برنلے،ناٹنگھم،برٹن،مانچسٹر ، بریڈفورڈ، کی ٹیموں کی شرکت۔اولڈہم والی بال کلب کے کیپٹن عمران مانے کے علاوہ ٹورنامنٹ کو دیکھنے برطانیہ بھر سے شائقین والی بال نے بھی شرکت کی ۔ سردار امرجیت سنگھ بریڈفورڈ، تا حیات کپتان لالہ منیر برٹن، لالہ صابر،چوہدری محمد اشفاق، محمد یاسین، استاد رشید منگلا ، محمد اسحاق،نذر حسین، محمد نجیب تصدق حسین،طاہر اقبال کے علاوہ کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی اور کھیل سے لطف اندوز ہوئے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر