مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پرو الیٹ اور لنکاشائر کرکٹ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے اولڈہم میں خواتین کا کرکٹ ٹورنامنٹ
اولڈہم :پرو الیٹ اور لنکاشائر کرکٹ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے اولڈہم میں پہلی بار خواتین کا سافٹ بال کرکٹ ٹورنامنٹ ورنتھ کرکٹ گراؤنڈ میں کروایا جانا تھا لیکن خرابی موسم کی وجہ سے میلینم سنٹر کے ہال میں کروایا گیا جس میں خواتین اور کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ تقریب کی مہمان خصوصی مئیریس آف اولڈہم نے خصوصی شرکت کی۔ میچ میں انٹرنیشنل ایمپائر میاں اسلم نے شرکت کی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کا سافٹ بال انڈور کرکٹ ٹورنامنٹ جسکو کرکٹ سے لگاؤ رکھنے والے نوید نے سپانسر کیا اچھا ایونٹ تھا ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ لڑکیوں کا کھیل دیکھ کر ایسے لگا کہ ابھی مزید سیکھنے کی ضرورت ہے لیکن یہ اچھی ٹیم بنے گی آگے چل کر انکے کھیل میں بہتری آئے گی ۔میاں اسلم نے ایوارڈز دئیے۔ آرگنائزر محمد نوید کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد لڑکیوں کی کرکٹ کو بہتر بنانا ہے تاکہ یہ آگے جا کر انگلینڈ کی نمائندگی کر سکیں۔ کوچ کے بیگ کا کہنا تھا کہ کمیونٹی اور بالخصوص لڑکیوں کی جانب سے بہت اچھا ریسپانس آیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ پاکستانی لڑکیاں ہر میدان میں آگے آئیں گی کیونکہ ہم کسی صورت بھی مردوں سے کم نہیں ہیں۔کرکٹ کوچ کے بیگم کا کہنا تھا کہ کرکٹ سافٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ای سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ٹورنامنٹ میں بہت زیادہ عورتیں دیکھنے کے لیے ائ ہیں جو کہ خوش آئند ہے ۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر