مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال نےرضاکارانہ خدمات پرتنظیم وائی فائی کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان سے آ نیوالوں فنکاروں نے بے حیائی، بیہودہ ڈانس سے ثقافت کو نقصان پہنچایا:اکرم راہی
مانچسٹر:پاکستان کی ثقافت،تہذیب و تمدن کو اجاگر کرنے اور بیرون ممالک میں بسنے والی کمیونٹی اور نوجوان نسل کو مادر وطن سے ناطہ جوڑے رکھنے کیلئے فنکار،گلوکار،اداکار برطانیہ آتے تھے تو یہاں پہنچنے سے پہلے ہی تمام شوز کے ٹکٹ فروخت ہو چکے ہوتے تھے پھر ایک ایسا دور آیا کہ پروموٹر حضرات اور پاکستان سے آنے والے فنکاروں نے لچڑ پن،بے حیائی اور بیہودہ ڈانس کے ذریعے ثقافت کو بے حد نقصان پہنچایا اور لوگوں نے خاندان کے ساتھ شوز میں آنا بند کر دیا جو ہم سب کیلئے لمحہ فکریہ اور باعث ندامت تھا،ان خیالات کا اظہار پاکستان کے نامور لوک گلوکار درد کے راہی اکرم راہی جو کہ ان دنوں برطانیہ بھر میں شوز کرنے کی غرض سے موجود ہیں نے مانچسٹر میں ہونے والے شو کے موقع پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،ان کا مزید کہنا تھا برطانیہ بھر میں میڈیا سے شوز کے انعقاد کا مقصد رقم کمانا نہیں ہے وہ پر موٹرز سے کوئی رقم وصول نہیں کریں گے انکی زندگی کا مقصد ہے کہ برطانیہ میں دوبارہ پاکستانی و دوسری کمیونٹی کے افراد بمعہ خاندان کو ایک ایسا ماحول فراہم کیا جائے جہاں وہ انکے ساتھ بیٹھ کر لطف اندوز ہو سکیں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پورے ہال میں لوگ اپنے خاندان کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اور شو سے لطف اندوز ہو رہے ہیں جو میرے لئے انتہائی خوشی کی بات ہے،اس شو میں گلو کاروں نعیم گجراتی اور ارشد محمود نے بھی گیت گا کر ہال میں موجود شائقین سے دل کھول کر داد وصول کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر