مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
چوہدری محفوظ احمدتحریک انصاف کے نارتھ آف انگلینڈ ریجن کیلئے سیکرٹری جنرل نامزد
مانچسٹر:تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ہدایات کے عین مطابق برطانیہ بھر میں جماعت کی تنظیم سازی کا عمل زور و شور سے جاری ہے اسی سلسلے کی اہم کڑی یہ ہے کہ تحریک انصاف برطانیہ آزاد کشمیر نارتھ آف انگلینڈ ریجن کے صدر اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے خاص ساتھی چوہدری محمد مالک نے مانچسٹر کا ہنگامی دورہ کیا اور جماعت کے سینئر راہنما چوہدری جاوید اقبال کی رہائش گاہ پر چوہدری محفوظ احمد کو نارتھ آف انگلینڈ ریجن کیلئے سیکرٹری جنرل نامزد کر دیا،اس موقع پر چوہدری محفوظ احمد کا کہنا تھا کہ صدر نے جو ذمہ داریاں انہیں سونپی ہیں اور جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائوں گا،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے قائد بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ہدایت کے مطابق جماعت کو مزید فعال بنانے اور اسے ناقابل تسخیر قلعہ بنانے میں کوئی کوتاہی نہیں کریں گے اور چیئرمین عمران خان کی سوچ و فکر اور نئے پاکستان کے خواب کو پورا کرنے میں انکا بھرپور ساتھ دیں گے پاکستان میں اب قانون کا بول بالا ہو گا اور عالمی سطح پر پاکستان کی تصویر کشی مثبت ہو گی اور ملک ترقی کی منازل طے کرے گا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر