مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اور دپیکا کے مومی مجسمے مادام تساؤ کی زینت بنیں گے
ممبئی: مادام تساؤ میں کئی سپر اسٹارز کے مومی مجسمے رکھے گئے ہیں جس میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان سمیت کئی معروف شخصیات شامل ہیں۔مادام تساؤ انتظامیہ نے گزشتہ دنوں نوجوان اداکار ورون دھون کے بھی مومی مجسمے میوزیم کی زینت بنانے کا اعلان کیا تھا اور اب شاہد کپور اور دپیکا پڈوکون بھی مادام تساؤ جائیں گے۔دپیکا پڈوکون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مادام تساؤ میوزیم انتظامیہ کی جانب سے پیمائش کی تصاویر شیئر کیں جب کہ شاہد کپور نے بھی انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو خوشخبری دی۔ یاد رہے کہ دونوں اداکاروں کی جوڑی نے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوت‘ میں میاں بیوی کا کردار کیا تھا جسے مداحوں نے بےحد پسند کیا تھا۔