مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستانی قوم ووٹ ڈال کر عمران خان کو وزیر اعظم کے منصب تک پہنچائیں:چوہدری محمد یاسر
مانچسٹر:پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں،پاکستانی قوم اور بالخصوص نوجوان نسل جو پہلی مرتبہ انتخاب میں ووٹ ڈالنے کی اہل ہوئی ہے سب کو اپنے مستقبل کو سنوارنے اور مادر وطن کی تعمیر و ترقی اور قائد اعظمؒ نے جس مقصد کیلئے علیحدہ وطن حاصل کیا تھا اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے گھروں سے نکل کر ووٹ دینے کیلئے پولنگ اسٹیشن کا رخ کرنا ہو گا،نوجوانوں کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ وہ دوسرے افراد کو بھی ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ اسٹیشنز تک لائیں تاکہ ہمارے قائد اور پاکستان کی آخری امید عمران خان کو اکثریت سے کامیاب کروا کر وزیر اعظم کے منصب پر فائز کیا جا سکے،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف برطانیہ کے نوجوان راہنما چوہدری محمد یاسر نے عام انتخابات کے حوالے سے میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ قوموں کو اپنی تقدیر بدلنے کا موقع بار بار نہیں ملتا اگر اس دفعہ گھروں میں بیٹھے رہے اور ووٹ ڈالنے کیلئے باہر نہ نکلے تو پھر وہی طبقہ جو ستر سال سے قومی وسائل کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھ کر استعمال کر رہا ہے ،غریب عوام کا مزید استحصال کرے گا،ہم بیرون ممالک بسنے والے اپنی دھرتی کے اندر غریب اور متوسط طبقے کی ترقی کے خواہاں ہیں اور پاکستان کو عالمی سطح پر ایک طاقتور ملک دیکھنا چاہتے ہیں وہ تب ہی ممکن ہے جب نوجوان ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے خود بھی ووٹ ڈالیں اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کیلئے کہیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر