مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تاریخ کشمیر کو لازمی مضمون کے طور پر نصاب میں شامل کیا جائے:شبیر کشمیری
اولڈہم:جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اولڈہم برانچ کے صدر شبیر کشمیری نے کہا ہے کہ ابتدائی کلاسوں سے لے کر ہائر ایجوکیشن تک تاریخ کشمیر کو لازمی مضمون کے طور پر شامل کیا جائے،تاریخ کشمیر سے نا آشنا قوم کو آزادی کیلئے بیدار کرنا مشکل،جن قوموں کو صفحہ ہستی سے مٹانا مقصود ہوتا انہیں ان سے ان کو نظریات چھین لئے جاتے ہیں کشمیری قوم کو ایک سازش کے تحت تاریخ کشمیر سے دور رکھا جا رہا ہے،انہوں نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اولڈہم برانچ کے میٹنگ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ13جولائی کے موقع پر شہدائے کشمیر کی قربانیاں رنگ لائیں گی انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل میں آزادی کا شعور بیدار کرنے کیلئے تاریخ کشمیر کو لازمی مضمون کے طور پر نصاب میں شامل کیا جائے جو نصاب ریاست کی تاریخ اور نظریات سے خالی ہے وہ ہمارے بہتر مستقبل کا راستہ نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر میں تاریخ کشمیر کو لازمی مضمون کے طور پر شامل کیا جائے،شہدائے جموں کشمیر کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا،برانچ کے آرگنائزر محمداشفاق شاہد اختر محمد مہربان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ اپنے وطن کی آزادی کے لئے جدو جہد جاری رکھیں۔خصوصی رپورٹ: فیاض بشیر