مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
منہاج القرآن آشٹن انڈر لائن کے زیر اہتمام ماہانہ حلقہ درود و محفل کا انعقاد
آشٹن انڈر لائن :برطانیہ بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو مکمل مذہبی آزادی ہے اور وہ نماز کی ادائیگی کے ساتھ قرآن مجید و احادیث کی تعلیم کے علاوہ درود و ذکر کی محافل کا انعقاد باقاعدگی سے کرواتے ہیں جسمیں نوجوان نسل بھی شرکت کرتی ہے اور اس سے دین اسلام اور حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت بیان کی جاتی ہے اور درود بھیجا جاتا ہے۔منہاج القرآن آشٹن انڈر لائن کے زیر اہتمام ماہانہ حلقہ درود و محفل کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر قاری زاہد شریف کا کہنا تھا کہ رب العالمین کا حکم ہے کہ تم حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر کثرت سے درود بھیجا کرو۔ان کا مذید کہنا تھا کہ محفل میں سب نے ملکر باادب حاضری دی اور کثرت سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف بڑھ کر بھیجا۔منہاج القرآن مانچسٹر کے صدر عامر خواجہ کا کہنا تھا کہ ایسی محفلوں کا انعقاد ایمان کی تازگی ہے۔علامہ غلام محی الدین کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت بارے آگاہی دینی چاہیئے تاکہ وہ مستقبل میں اسلام کی تبلیغ کر سکیں ۔ماہانہ حلقہ درود و محفل ذکر میں منہاج القرآن مانچسٹر کے صدرعامرخواجہ ،علامہ امام غلام محی الدين الازہری ،آدم ملک ،جہانگیر وارثی ،اشفاق وارثی ،زعفران اختر ،آصف حبیب ملک ،الحاج عبدالقیوم مدنی ،ظفر اقبال صدیقی ،الحاج محمد فاروق قادری نے بھی شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر