مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کرکٹرز سٹارز میلہ بری طرح ناکام، سستی ٹکٹ کے باوجود انتظامیہ شائقین کوگراؤنڈ میں نہ لا سکی
اولڈہم:کرکٹ اور پاکستانی عوام کا ایک نہ ٹوٹنے والا رشتہ ہے۔ پاکستانی عوام اپنے کرکٹ ہیرو سے بے پناہ محبت کرتے ہیں لیکن اولڈہم میں ہونے والا میلہ دو پاؤنڈ ٹکٹ ہونے کے باوجود مداحوں کو گراؤنڈ میں لانے میں ناکام رہا۔ کرکٹ میچ کی انتظامیہ کے ناروا سلوک سے بھی کمیونٹی نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔ کرکٹ میچ پاکستانی کھلاڑیوں اور مقامی ٹیم کے مابین کھیلا گیا۔ اس میچ کو چیریٹی میچ کا نام دیا گیا تھا کیونکہ برطانیہ میں یہ پیسہ بنانے کا آسان ترین طریقہ ہے۔ میچ کے دوران سو کے قریب تماشائیوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے تحفظات کا بھی اظہار کیا کہ انتظامیہ نے کھلاڑیوں کے ساتھ انھیں تصاویر نہیں بنانے دیں۔ میچ آرگنائزر رانا طاہر سے جب میڈیا نے اس حوالے سے استفسار کیا تو ان کی جانب سے میڈیا سے بدتہمیزی بھی کی گئی جس کے بعد میڈیا نے کوریج کا بائیکاٹ کر دیا۔ شائقین کا کہنا تھا کہ ہم اپنے کھلاڑیوں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں لیکن پاکستانی کھلاڑی جب بھی انگلینڈ آتے ہیں تو ان کے ساتھ منڈلانے والے ازخود مینجرز کھلاڑیوں کے نام کو بھی خراب کرتے ہیں جس کے لیے کھلاڑیوں کو خود بھی نوٹس لینا چاہیے کہ ان کے مداح ان کی خاطر آتے ہیں۔ گراؤنڈ میں موجود چھوٹے بچے اپنے ہیروز کے آٹوگراف کی خواہش لیے گراؤنڈ میں ہی بیٹھے رہے۔ کرکٹ میچ میں پاکستانی، بھارتی اور دیگر ممالک کے سابق کھلاڑیوں نے حصہ لیا تاہم انتظامیہ کے ناروا سلوک سے کرکٹ کا یہ میلہ بری طرح ناکام ہوگیا ہے ۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر