مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
کاروباری وسیاسی شخصیت اسحاق عزیز کا ایم ایم کے راہنما پروفیسر ساجد میر کے اعزاز میں عشائیہ
اولڈہم :25 جولائی کو پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات انتہائی اہم اور احساس ہیں ۔الیکشن سے پہلے ہی مرضی کے نتائج حاصل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں بدقسمتی سے ملکی ادارے پری پول رگنگ کر رہے ہیں ۔مسلم ن کے جیتنے والے امیدواران کے حلقوں کو کاٹ کر ان کے جیتنے کے امکانات کم کر دیے ہیں۔ پاکستان کے اداروں کو آزادانہ اور غیر جانبدارانہ الیکشن ہو دینے چاہیے ۔ ایک مخصوص پارٹی کو اقتدار میں لانے کی کوششیں ہو رہی ہیں ۔یہ باتیں جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر اور متحدہ مجلس عمل کے مرکزی راہنما پروفیسر ساجد میر نے کاروباری سیاسی سماجی شخصیت محمد اسحاق عزیز کی جانب سے انکے اعزاز میں اولڈہم کے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک استقبالیہ ظہرانہ کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کے دوران کیں۔ان کا مذید کہنا تھا کہ اگر پاکستان میں جمہوریت کو چلنے دیا جاتا اور الیکشن ہوتے رہتے تو اب تک چھلنی سے نکل کر پاک صاف لوگ منتخب ہو جاتے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر مخلوط حکومت معرض وجود میں آئی تو یہ ملک کے بہتر مفاد میں نہیں ہے اس سے مسائل مذید بڑھیں گے ۔اس موقع پر مولانا محمود الحسن یزدانی کا کہنا تھا کہ ہم بیرون ممالک بیٹھے پریشان ہیں کہ ہمارے ملک میں کب آزاد الیکشن ہوں اور جسکے ذریعے بہترین سیاسی قیادت سامنے ائے۔حافظ شریف اللہ شاہد کا کہنا تھا کہ پروفسیر ساجد میر نے ختم نبوت کے موقع پر انکا کردار جاندار تھا اور حالیہ ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے توہین آمیز خاکے بنائے گئے اس بارے سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے سینٹ کے اندر ٹھوس موقف اختیار کیا ہم انکی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ظہرانے میں صلاح الدین،محمد اسحاق عزیز،محمد اشرف، مرزا محمود اور عبدالطیف نے بھی شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر