مقبول خبریں
سیریا ریلیف کی چیئر پرسن ڈاکٹر شمیلہ کی طرف سے چیرٹی بر نچ کا اہتمام ، کمیونٹی خواتین کی شرکت
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
سرچ آپریشن
پکچرگیلری
Advertisement
جنوبی کوریا کی سابق صدر پارک گُن کو مجموعی طور پر 32 سال جیل کی سزا
سیول: جنوبی کوریا کی سابق صدر پارک گُن ہے کو غیر ضروری فنڈز جمع کرنے پر 6 سال اور انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہونے کے جرم میں مزید 2 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد دونوں مقدمات میں مجموعی طور پر 8 سال قید کی سزا سنائی ۔سماعت کے دوران جنوبی کوریا کی سابق صدر فیصلہ سننے کے لیے موجود نہیں تھیں تاہم عدالت نے ان کی غیر موجودگی میں ہی فیصلہ سنا دیا۔ 8 سال کی مزید قید کی سزا کے بعد اب سابق صدر پارک کو 32 سال جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارنا ہوں گے ۔واضح رہے کہ جنوبی کوریا کی سابق صدر پارک گن ہے کو کرپشن الزمات پر عوامی دباؤ کے پیش نظر 2017 میں منصب سے ہٹا دیا گیا تھا جس کے بعد اُن پر قائم مقدمات کی سماعت ہوئیں۔ کرپشن الزامات اور حکومتی راز افشاء کرنے پر پارک گُن ہَے کو 24 برس کی سزا سنائی گئی تھی اور آج دو مختلف مقدمات میں مزید 8 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔