مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مسلم کانفرنس کے مرکزی راہنما راجہ یاسین کے اعزاز میں چوہدری محمد بشیر رٹوی و دیگر کا استقبالیہ
مانچسٹر (خصوصی رپورٹ: فیاض بشیر) مسلم کانفرنس کے سابق صدر چوہدری محمد بشیر رٹوی نے آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیر اور مسلم کانفرنس کے رہنما راجہ یاسین کے اعزاز میں ایک استقبالیہ دیا جسمیں مسلم کانفرنس برطانیہ کے راہنماؤں لالہ علی اصغر ، محمد مجید عالم ، شاھد آفتاب ، شیخ سرفراز ، سردار الیاس، فہیم عباسی ، سمیت دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنماء راجہ یاسین نے کہا کہ ہمارے محبوب قائد سردار عتیق احمد خان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی جسمیں یہ طے پایا کہ مسلم کانفرنس پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات 25جولائی 2018 میں تحریک انصاف کے امیدواران کی بھرپور حمایت کرے گی۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں پندرہ لاکھ سے زائد کشمیری رہائش پذیر ہیں جو انتخابات میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں ہم کشمیری کمیونٹی کے پاس جا کر انہیں تحریک انصاف کو ووٹ دینے کے لیے قائل کریں گے اور ہم اپنے قائد سردار عتیق احمد خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کے ہر فیصلے پر لبیک کہیں گے۔مسلم کانفرنس برطانیہ کے سابق صدرِ محمد بشیر رٹوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات اہمیت کے حامل ہیں ہمارے قائد سردار عتیق احمد خان نے سوچ سمجھ کر اور سیاسی پختگی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے اور عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کے موقف کی مکمل حمایت اور تائید کی ہے ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ ہم برطانیہ بھر میں بسنے والے کشمیری اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں رہائش پذیر کشمیری کمیونٹی کو تحریک انصاف کے امیدواران کو ووٹ ڈالنے کے لیے کہیں گے۔