مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال کی طرف سے نسیم اشرف اور قاری محمد بلال کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کا ہفتہ شہدائے کشمیر کے سلسلہ میں خصوصی تقریب کا اہتمام
اولڈہم:13جولائی1931کے شہدا کی قربانیاں رنگ لا رہی ہیں،کشمیریوں نے اپنے مقدس خون سے87سال قبل جس جدو جہد کا آغاز کیا تھا وہ کشمیریوں کی بے پناہ قربانیوں نے نتیجہ میں کامیابی کی منزل کے قریب ہے،کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا بنیادی حق دلانے تک جدو جہد جاری رکھی جائے گی،یورپی پارلیمنٹ میں انسانی حقوق کی کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مکمل ہیئرنگ ستمبر2018کے بعد کرے گی،ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ہفتہ شہدائے کشمیر کے سلسلہ میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں برطانوی و یورپی ممبران پارلیمنٹ،میئرز،کونسلروں اور تحریک کے راہنمائوں نے شہدائے کشمیر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا،تقریب اولڈہم کونسل کے چیمبر میں اولڈہم کے میئر کونسلر جاوید اقبال اور تحریک کے سیکرٹری جنرل محمد اعظم کی مشترکہ صدارت میں ہوا،اس تقریب میں نارتھ ویسٹ کے یورپی ممبران واجد خان،شیڈو وزیر امیگریشن افضل خان ایم پی،شیڈو کمیونٹی وزیر جم میکمان ایم پی،میئرآف راچڈیل کونسلر محمد زمان،ایکر نگٹن کے میئر کونسلر محمد ایوب،سٹاکپورٹ کے میئر کونسلر والٹر بریٹ،میئر آف سلفورڈ کونسلر رونی ولسن اور ٹرایفورڈ کے میئر کونسلر راب چلٹن کے علاوہ مختلف شہروں سے کونسلرز،سیاسی جماعتوں کے نمائندگان،سماجی تنظیموں اور این جی اوز کے عہدے داران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی،یورپی پارلیمنٹ میں نارتھ ویسٹ سے لیبررکن پارلیمنٹ واجد خان،ایم ای پی نے اعلان کیا کہ یورپی پارلیمنٹ میں انسانی حقوق کی کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مکمل ہیئرنگ ستمبر2018کے بعد کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے،اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ،برطانوی پارلیمنٹ میں قائم کشمیر گروپ کی انکوائری اور اب یورپی پارلیمنٹ کی طرف سے ہیئرنگ جیسے اقدامات بیرون ممالک مقیم ریاست جموں کشمیر کے باشندوں کی عملی کاوشوں کا نتیجہ ہیں،مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی اور وہاں کے عوام کی مسلسل قربانیوں کی یورپی ایوانوں اور عالمی اداروں میں باز گشت ریاست جموں کشمیر کے سنگین مسئلہ کی جانب اہم ترین پیش رفت ہے،انہوں نے ریاست جموں و کشمیر کی آزادی کی تحریک کے دوران شہید ہونےوالے تمام عظیم افراد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور تحریکی راہنمائوں کو ہر سطح پر اپنی معاونت کی یقین دہانی کروائی،ایم ای پی واجد خان نے کہا کہ انہوں نے اپنے انتخاب سے لے کر اب تک مسئلہ کشمیر اور کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کو عالمی سطح پر جاگر کرنے کیلئے ہمیشہ سر فہرست رکھا ہوا ہے اور پارلیمنٹ کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر،پاکستان اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور واشنگٹن جا کر بھی کشمیریوں کیلئے آواز بلند کی ہے جس کیلئے جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر ینشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین اور ان کی پوری ٹیم نے میرے ساتھ مکمل معاونت کی ہے اور میں آج اپنے حلقے کے عوام کی موجودگی میں مقبوضہ کشمیر کے نہتے اورمظلوم عوام کو یہ خوشخبری دینا چاہتا ہوؒں کہ یوم شہدائے کشمیر کے اس دن ہم نے یورپی پارلیمنٹ میں بھی ایک بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے اور تاریخ میں پہلی بار یورپی پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے لیا ہے اورستمبر کے اجلاس میں تاریخ مقرر کی جائے گی جس میں کشمیری نمائندوں کومقبوضہ کشمیر سے مدعو کیا جائے گا،امیگریشن کے شیڈو وزیر اور تحریک آزاد کشمیر میں عالمی سطح پر متحرک برطانوی ممبر پارلیمنٹ افضل خان ایم پی نے بھی اپنے خطاب میں کشمیری شہدا کوخراج عقیدت پیش کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر