مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
’’عمران خان فار پرائم منسٹر‘‘ تحریک انصاف کے سائے تلے کام کر رہی ہے:پی ٹی آئی برطانیہ
اولڈہم:برطانیہ میں بسنے والے پاکستانیوں کے اندر پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے پاکستان جانے کا سلسلہ جاری ہے۔۔تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ کے راہنماؤں نے عمران خان فار پرائم منسٹر مہم شروع کی ہوئی ہے اور وہ انتخابی مہم میں حصہ لینے پاکستان تشریف لے جا رہے ہیں۔پاکستان روانگی سے قبل ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں انہوں نے ایک پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ ریجن کے نائب صدر عمران چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان فار پرائم منسٹر انتخابی مہم کے لیے معرض وجود میں آئی جو تحریک انصاف کے سائے تلے کام کر رہی ہے۔برطانیہ سے تحریک انصاف کی انتہائی متحرک خاتون شہناز صدیق کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے روانہ ہو رہےہیں ۔ہمارا قافلہ پاکستان کے تمام صوبوں میں جا کر انتخابی مہم میں حصہ لے گا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جسطرح تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ جماعت کے ٹائیگرز اور ٹائیگرس دلیر ہیں پھر بھی ہمیں سیکورٹی خدشات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھانے ہوں گے اور متعلقہ افراد کی ہدایات پر عمل درآمد کریں گے ۔ہر حلقہ میں ہمارے امیدواران کی ٹرانسپورٹیشن ٹیم ہے وہ بھی ہماری راہنمائی کرے گی۔پریس کانفرنس کے موقع پر چوہدری محمد الیاس،کاروباری و سیاسی شخصیت عدیل سلیم،حاجی ریاض،خالد گھمن ،ندیم اصغر،عاصم مہدی،محمد آصف،محمد عارف اور ندیم چوہان بھی موجود تھے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر