مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
یورپی پارلیمنٹ انسانی حقوق کمیٹی کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ہیئرنگ کا فیصلہ
اولڈھم: یورپی پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ہیئرنگ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا، نارتھ ویسٹ آف انگلینڈ کے یورپی ممبر پارلیمنٹ واجد خان کی کاوشیں رنگ لائیں ، برطانوی ممبران پارلیمنٹ افضل خان جم میکمان ایم پی تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین، سیکرٹری جنرل محمد اعظم، سرپرست سردار عبدالرحمان خان ، کونسلر یاسمین ڈار ،امجد حسین مغل، روبینہ خان ، پامیلا اشرف ، شاہد خان ، کونسلر نازیہ رحمان ، میری بوٹا ، کونسلر عاصم رشید، میئرآف اولڈھم کونسلر جاویداقبال ، میئرآف راچڈیل کونسلرمحمد زمان، سابق میئر آف اولڈھم کونسلر شعیب اختر، راجہ ساجد محمد ، کونسلر رب نواز اکبر، کونسلرخضرالرحمان، کونسلر طاہررفیق، کونسلر عارف راجہ ، کونسلر آصف راجہ ، کونسلر منصفداد ، کونسلر عبدالغفار ، کونسلر نورداد ، مسلم لیگ آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر محمد یوسف بندوری، برطانیہ کے سینئر نائب صدر راجہ محمد مقصود کاکڑوی اوردیگر رہنمائوںنے پوری پارلیمنٹ میں ہونے والی اس پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے واجد خان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے کمشنر کے بعد ملک کشمیریوں کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں اور ہمارے نمائندے برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ کے علاوہ جنیوا جاکر کشمیری قوم کی حقیقی نمائندگی کا حق ادا کر رہے ہیں، جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کہاکہ 1995ء سے لیکر اب تک یورپی پارلیمنٹ میں فرنڈز آف کشمیر گروپ اور کشمیر دوست ارکان پارلیمنٹ نے ماضی میں بھی مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھا مگر اس سلسلے میںنارتھ ویسٹ آف انگلینڈ کے ممبران پارلیمنٹ کا سب سے بڑا کردار ہے، یورپی پارلیمنٹ میں سوشلسٹ گروپ کے ڈپٹی لیڈر اور اولڈھم کے ممبر یورپی پارلیمن گلین فورڈ ایم پی نے کشمیر پر پہلی انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کروائی تھی جبکہ اولڈھم کی ممبر پارلیمنٹ اور برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر گروپ کی سینئر چیئرپرسن محترمہ ڈیبی ابراہیم نے برطانوی پارلیمنٹمیں مقبوضہ کشمیر میں انکوائری شروع کرائی ہوئی ہے جس کی ابتدائی رپورٹ آچکی ہے اور اب اسی علاقے سے یورپی پارلیمنٹ کے ممبر واجدخان کی کوششوں سے جو تاریخی کام یورپی پارلیمنٹ کرنے جارہی ہے وہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں سنہری حروف سے لکھا جائیگا اس موقع پر واجد خان نے یوم شہدائے کشمیر کی سیاست سے منعقدہ تقریب میں اس کامیابی کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے راجہ نجابت حسین اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ ملکر اس قلیل عرصے میں جو کامیابی حاصل کی ہے وہ کشمیری عوام کا کیس یورپی پارلیمنٹ اور یورپی اقوام متحدہ تک پہنچانے میں بہت ہی مدد گار ہوگا، انہوں نے خصوصی طورپر پارلیمنٹ کی کمیٹی کی چیئرپرسن اور اپنے گروپ کے کوآرڈینیٹر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے خصوصی لچسپی لیکر اسے کمیٹی میں منظور کروایا اور اب ستمبر کیبعد اس کاباقاعدہ آغاز ہوگا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر