مقبول خبریں
چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام سے راجہ نجابت اورحریت رہنماء عبدالحمیدلون کی ملاقات
کرالے میں اوورسیزپاکستانیوں کی میٹنگ،مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد کی شرکت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سردار عتیق کی قیادت میں جدوجہد آزادی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے:رہنما ایم سی
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
مقبوضہ کشمیرمظالم:عالمی طاقتوں، اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنا ہو گا : ڈاکٹر سجاد کریم
بلقیس بانو زندہ کیوں؟؟؟؟؟
پکچرگیلری
Advertisement
محمد نذیر انقلابی کے اعزاز میں چوہدری عبدالرحمن راہنما مسلم لیگ ن یو کے کی طرف سے اعشائیہ
پرسٹن:سابق امیدوار اسمبلی اور مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما محمد نذیر انقلابی آجکل نجی دورے پر یو کے میں موجود ہیں۔ اپنے اس نجی دورے میں انہوں نے بے شمار سماجی محافل میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی میں تیزی کے حوالہ سے تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بیرون ملک کشمیریوں سے مطالبہ کیا کہ موجودہ دور میں بینالاقوامی محاز پہ مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر مقبولیت دلوائیں کیوں کہ بینالاقوامی میڈیا یو کے میں موجود کشمیریوں کو بھرپور انداز میں کوریج دیتا ہے۔ گزشتہ روز سابق امیدوار اسمبلی نے چوہدری عبدالرحمن کی طرف سے نواب ریسٹورنٹ پرسٹن میں دیے گئے عشائیہ میں شرکت کی جسمیں میں بڑی تعداد میں سیاسی سماجی اور ادبی شخصیات سابق امیدوار اسمبلی چوہدری جاوید قادر، سابق امیدوار ممبر پارلیمنٹ حاجی محمد اعظم ، پروفیسر محمد شبیر ، پرافیسر راشد محمود، پروفیسر تیمور شفیق، عتیق الرحمن، حاجی سلیم اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر اعشائیہ کے میزبان چوہدری عبدالرحمن صدر مسلم لیگ ن پرسٹن نے تمام مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔ پروفیسر تیمور شفیق نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس روائیت کو جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تعلیمی ادبی اور سماجی محافل دیار غیر میں اپنوں کی کمی محسوس نہیں ہونے دیتی سابق امیدوار اسمبلی عوامی راہنما نذیر انقلابی لوگوں میں گھل مل گئے ۔انہوں نے چوہدری عبدالرحمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے ریسٹورنٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر