مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اولڈہم کونسل کے سابق میئر کونسلر عتیق الرحمن کا نذیر انقلابی کے اعزاز میں استقبالیہ
اولڈہم:برطانیہ میں پاکستان اور خطہ کشمیر سے سیاسی سماجی و مذہبی شخصیات کا آئے روز سلسلہ جاری رہتا ہے اور یہاں بسنے والی کمیونٹی شایان شان طریقے سے انکا استقبال کرتی ہے ۔آزاد کشمیر کے ضلع میرپور کے نواحی علاقے اسلام گڑھ سے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی راہنما نذیر انقلابی کے اعزاز میں کونسلر عتیق الرحمن نے ایک شاندار استقبالیہ دیا جسمیں سیاسی سماجی کاروباری اور کمیونٹی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر نذیر انقلابی کا کہنا تھا کہ ہمارے قائد میاں نواز شریف پاکستان میں قانون و آئین کی بالادستی کے لیے لڑ رہے ہیں۔ان کا مذید کہنا تھا کہ کشمیری قوم اپنے محسن قائد کے استقبال کے لیے جوق در جوق لاہور پہنچے گی اور تمام مشکلات اور رکاوٹوں بشمول دفعہ 144کی پابندی ہمیں قائد کے استقبال کے لیے نہیں روک سکتی ہے اور برطانیہ میں بسنے والی کشمیری قوم کو لندن پہنچ کر میاں نواز شریف کو شاندار استقبال سے پاکستان کے لیے الوداع کریں ۔میزبان تقریب کونسلر عتیق الرحمن کا کہنا تھا کہ کشمیری قوم لندن کر اور پھر لاہور ائیرپورٹ پہنچ کر میاں نواز شریف کا شایان شان طریقے سے استقبال کرے گی۔تقریب میں راجہ آفتاب شریف،راجہ مقصود کاکڑوی، چوہدری محمد رزاق قادری، چوہدری ناصر، پروفیسر محمد یعقوب کا کہنا تھا کہ ہمارے قائد میاں نواز شریف سے زیادتی اور ناانصافی ہوئ ہے اور ہم وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی ہدایت کے مطابق کشمیر کے محسن میاں نواز شریف کو برطانیہ سے پاکستان کے لیے الوداع کرنے کے لیے تمام تر توانائیاں صرف کریں گے۔برطانیہ کی سیاسی و سماجی شخصیت راجہ سجاول حسین کا کہنا تھا کہ ہم برطانیہ میں بسنے والے کشمیری ہمیشہ ہی اپنے سیاسی راہنماؤں کا پرتپاک استقبال کرتے ہیں انہیں بھی چاہیے کہ وہ ہمارے مسائل کو حل کروانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں ۔انکا مذید کہنا تھا کہ نذیر انقلابی آزاد کشمیر کی سیاست میں متحرک کردار ادا کر رہے ہیں ہم انکو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں ۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر