مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
با لی ووڈ کے اداکار نوازالدین کو راجیو گاندھی کیلئے نامناسب زبان مہنگی پڑ گئی
ممبئی:بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی کے خلاف بھارت کے سابق وزیر اعظم کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نوازالدین صدیقی اورسیف علی خان ان دنوں بھارت کی پہلی نیٹ فلیکس اوریجنل ویب سیریز ’’سیکرڈ گیمز‘‘ میں کام کررہے ہیں، یہ سیریز شہر میں ہونے والے جرائم، سیاست اور کرپشن سے متعلق ہے جس میں دکھایا جائے گا کہ یہ تمام جرائم کس طرح ملکی معیشت کو نقصان پہنچارہے ہیں تاہم نواز الدین صدیقی اس ویب سیریز کے باعث مشکل میں پڑگئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سیکریڈ گیمز کی 6 جولائی کو نشر ہونے والی قسط میں نوازالدین صدیقی نے سابق بھارتی وزیر اعظم راجیو گاندھی کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کئے جس کے باعث نوازالدین صدیقی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔شکایت مغربی بنگال کانگریس کمیٹی کے رکن راجیو سنہا نے درج کرائی ہے ۔