مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
مسئلہ کشمیر پربحث کیلئے ڈیبی ابراھم کیطرف سے برطانوی پارلیمنٹ میں تحریک پیش
پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین اور طلبہ جہاں بھی ہوں اقدار کی پاسداری کریں: نفیس زکریا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
مولانا قاری خادم حسین چشتی کی پشاور میں دہشت گردی کے واقعے کی شدیدمذمت
اولڈہم :پاکستان میں مسلح افواج اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں نے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے بے پناہ جانی قربانیاں دی ہیں اسکے ساتھ بے گناہ شہریوں نے بھی جام شہادت نوش کیا ۔ایک بار پھر پاکستان میں عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں ملک دشمن طاقتیں دوبارہ مادر وطن کے استحکام کو غیر مستحکم کرنے کے لیے میدان میں کود پڑیں ہیں اور گزشتہ روز پشاور میں عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدورا ہارون بلور انکے بیٹے اور دیگر افراد کو دہشت گردی کر کے شہید کر دیا گیا جو قابل مذمت ہے۔ان دکھ بھرے خیالات کا اظہار نگینہ جامع مسجد ورنتھ ہال روڈ اولڈہم کے پیش رو امام مولانا قاری خادم حسین چشتی نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا مذید کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی بلور خاندان کے بزرگ اور ہارون بلور شہید کے والد محترم پاکستان کے نامور سیاستدان بشیر بلور بھی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں اور بلور خاندان کا مذہب کے ساتھ گہرا لگاؤ ہے سچے عاشق رسول ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مرتکب عناصر کو تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لاکر آئین وقانون کے مطابق سرعام پھانسی دی جائے تاکہ باقیوں کے لیے عبرت کا نشان بنے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے اس تازہ ترین حملے سے برطانیہ میں بسنے والوں خصوصاً نگینہ مسجد کی انتظامیہ،نمازیوں کےدل سخت رنجیدہ ہیں اور ہماری تمام تر دلی ہمدردیاں سوگواران کے ساتھ ہیں کیونکہ اس وقت وہ انتہائی کرب میں مبتلا ہیں ہماری رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں دعا ہے کہ رب کریم شہیدوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت ؤ توفیق دیں ( آمین)۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر