مقبول خبریں
یورپین اسلامک سنٹر اولڈہم میں مسجد خضرا کی تزئین وآرائش کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر
پاکستان اور بھارت میں واقعی برابری کہاں ؟ ایک طرف محبت دوسری طرف نفرت
نوازشریف کی طرح باقی قیدیوں کوبھی علاج معالجے کیلئےرہا کیا جائے
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
اینڈریو سٹیفن سن سے راجہ نجابت حسین اور سردار عبدالرحمٰن کی ملاقات
سہمے ہوئے لوگوںسے بھی خائف ہے زمانہ
پکچرگیلری
Advertisement
عقیدہ ختم نبوت مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو،اس پرسمجھوتا نہیں کرینگے: پیر منور حسین جماعتی
اولڈہم:عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار پیر منور حسین جماعتی نے اولڈہم کی بلال مسجد میں تاجدار ختم نبوت ،ملت کانفرنس اور الحاج پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پور کے عرس مبارکہ کے سلسلے میں منعقدہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ختم نبوت شق میں ترمیم اور قادیانیوں کو مسلمان قرار دینے والی سازش پر جسٹس صدیقی کا فیصلہ ہر مسلمان کے جذبات کی ترجمانی ہے۔عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کی اساس ہے نئی نسل کو اس عقیدے سے آگاہ کرنا علماء مشائخ کی ہی نہیں بلکہ مسلمان حکمرانوں کی ذمہ داری ہے عقیدہ ختم نبوت پوری امت کا اجتماعی عقیدہ ہے اور ہم عقیدہ ختم نبوت پر حملہ آور ہونیو الوں پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہر سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے ہم متحد ہیں عالمی طاقتیں پاکستان کو سیکولر ریاست بنانا چاہتی ہیں،قانون ناموس رسالت اور قوانین تحفظ ختم نبوت کو ختم کرنے کے بیرونی مطالبے دراصل قاد یانیوں کی سازش ہے جسے مسلمانوں کو متحد ہوکر ان سازشوں کو بھانپنا ہوگا۔ مولانا شاہجہان مدنی کا کہنا تھا کہ ایسی محافل نوجوان نسل کو اسلام کے حقیقی پیغام سے روشناس کروانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اسلام کے خلاف جاری سازشوں کے مقابلے کے لیے ہمیں اپنی اولادوں کو اسلام کا محافظ بنانا ہوگا انھیں اسلام کی حقیقی تربیت دینی ہوگی۔ تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں سید راشد حسین شاہ، مولانا طاہر بغدادی، محمد شیراز جماعتی، احمد زمان نقشبندی، ، سید نعمان حسین شاہ جماعتی، سید فیض رسول شاہ ترمذی، قاری محمد فضیل احمد سیالوی نے خطاب اور نذرانہ عقیدت کے گلدستے پیش کیے۔ کانفرنس میں کشمیر، فلسطین اور امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی۔ اس موقعہ پر کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ جبکہ لنگر جماعتی کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر