مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
ا ولڈہم ٹاؤن سنٹر میں فرانٹی ٹیکنالوجیز کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ اور ٹیبلو پیش کیا گیا
اولڈہم :اولڈہم ٹاؤن سنٹر میں فرانٹی ٹیکنالوجیز کے خلاف احتجاجی ٹیبلو پیش کیا گیا اور فرانٹی ٹیکنالوجیز اسرائیل کو ڈرون،ٹینک اور دیگر اسلحہ فراہم کرتی ہے،فرانٹی ٹیکنالوجیز برطانیہ کے نارتھ ویسٹ ریجن میں واحد ہے جو اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرتی ہے۔اس کے بعد مظاہرین نے بینر اٹھا کر پورے ٹاؤن سنٹر کا چکر لگایا ۔ فلسطین سے تعلق رکھنے والے یوسف کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ بے گناہ لوگوں کو مار کر اپنے کاروبار کو وسعت دے اور رقم جمع کرے ،ایڈی کا کہنا تھا کہ غزہ میں بے گناہ لوگوں کو پچھلے ساتھ سالوں سے بے دردی سے مارا جا رہا ہے میں فلسطین میں سکول ٹیچر تھا میرے دو شاگردوں کو بھی مار دیا گیا تھا ۔ہم یہاں فرانٹی ٹیکنالوجیز جو اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرتی ہے انکے خلاف سراپا احتجاج ہیں اس موقع پر ایڈی حماری کا کہنا تھا کہ فلسطین کی آبادی میں زیادہ تر معصوم بچوں کی اکثریت زیادہ ہے انہیں بے دردی سے شہید کیا جا رہا ہے اولڈہم میں فرانٹی ٹیکنالوجیز جو اسلحہ اسرائیل کو دے رہی ہے وہ معصوم بچوں کو مارنے کے لیے استعمال ہو رہا ہے جو قابل مذمت ہے فرانٹی ٹیکنالوجیز کی جدید ٹیکنالوجی غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر استعمال ہوتی ہے احتجاجی ٹیبلو شو میں بڑوں،بچوں ور خواتین کی شرکت ٹیبلو شو کا مقصد فرانٹی ٹیکنالوجیز کے بارے کمیونٹی کو آگاہی دینی تھی ٹیبلو شو کو دیکھنے والوں کا شدید رد عمل اسکے بعد احتجاج کرنے والے مظاہرین نے پورے ٹاؤن کا چکر لگا کر لوگوں کو اس گھناونے جرم میں ملوث افراد بارے آگاہی دی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر