مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بھارت کا ایک اور گھناؤنا روپ، کشمیری رہنماؤں کے ٹویٹر اکاؤنٹ معطل کرا دیے
نئی دہلی:بھارت کا ایک اور گھناؤنا روپ، اپنے خلاف اٹھنے والی آوازیں دبانے لگا۔ ٹویٹر انتظامیہ کے سامنے جھوٹا واویلہ کر کے کشمیری رہنماؤں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس معطل کرا دیے۔بھارت کی سوشل میڈیا پر اپنے خلاف اٹھنے والی آواز کو دبانے کی کوشش، بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام اور ملک میں مسلمانوں پر مظالم کا معاملہ اٹھانے والوں کے اکاؤنٹ بند کرانے کیلئے ٹویٹر انتظامیہ کو خط، سینکڑوں کشمیری رہنماؤں کے ٹویٹر اکاؤنٹ معطل کر دیے گئے۔ ٹویٹر حکام کو درخواست انڈین ڈیفنس سائبر ایجنسی کی جانب سے دی گئی۔واضح رہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی آوازوں کو ہی نہیں دبا رہی بلکہ بھارتی ریاستی دہشتگردی پر بات کرنے والے پاکستانی رہنماؤں کی فہرست بھی ٹویٹر انتظامیہ کو بھجوائی ہے۔