مقبول خبریں
یورپین اسلامک سنٹر اولڈہم میں مسجد خضرا کی تزئین وآرائش کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر
پاکستان اور بھارت میں واقعی برابری کہاں ؟ ایک طرف محبت دوسری طرف نفرت
نوازشریف کی طرح باقی قیدیوں کوبھی علاج معالجے کیلئےرہا کیا جائے
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
اینڈریو سٹیفن سن سے راجہ نجابت حسین اور سردار عبدالرحمٰن کی ملاقات
سہمے ہوئے لوگوںسے بھی خائف ہے زمانہ
پکچرگیلری
Advertisement
عمران خان ہی بین الاقوامی طاقتوں سے پاکستان کی سلامتی کیلئے لڑ سکتا ہے:چوہدری یاسر
مانچسٹر:پاکستان میں جب سے عدالتوں نے انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے اور آئین و قانون کی بالا دستی کو قائم رکھنے کیلئے بلا خوف و خطر فیصلے کرنے شروع کئے ہیں سرمایہ داروں،جاگیر داروں،بیورو کریٹ،سیاستدانوں کی نیند اڑ گئی ہیں کیونکہ یہ طبقہ پچھلے ستر سالوں سے متوسط لوگوں کا استحصال کر کے اپنی دولت کو بڑھانے اور دنیا بھر میں جائیدادیں بنانے اور کاروبار کو پھیلانے میں مست تھا،پہلی دفعہ احتساب عدالت نے کسی بڑے مگر مچھ پر ہاتھ ڈالتے ہوئے سابق نا اہل اور کرپٹ ترین وزیر اعظم میاں نواز شریف کو گیارہ سال قید کے ساتھ بیٹی مریم کو باپ کی معاونت اور احتساب عدالت سے جھوٹ بولنے کی پاداش اور انکے خاوند کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان کو قید کی سزا سنا کر پاکستان میں قانون اور آئین کی بالا دستی کی ٹھوس بنیاد رکھ دی ہے،میں پاکستان کی تمام عدالتوں اور احتساب عدالت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو مسلسل ذہنی دبائو اور لالچ کے اپنی منزل اور فرائض کو احسن طریقے سے سر انجام دینے میں پیچھے نہیں ہٹتے،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف برطانیہ کے متحرک نوجوان راہنما چوہدری محمد یاسر نے میڈیا کو خصوصی طور پر دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ اب پاکستان کی عوام کو جاگ جانا چاہئے وقت آ گیا ہے کہ وہ اپنے حقوق کے حصول کو پانے کیلئے اٹھ کھڑے ہوں اور کرپٹ مافیا سے جان چھڑا کر25جولائی عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے تحریک انصاف کو کامیاب کروائیں کیونکہ اس وقت پاکستان کے اندر عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہے جو بین الاقوامی طاقتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے لڑ سکتا ہے،پاکستانی عوام کے پاس اس سے سنہری موقع شاید ہی دوبارہ ہاتھ آئے ہم بیرون ممالک بسنے والے مادر وطن میں بسنے والوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہر قسم کا تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر