مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پی ٹی آئی کشمیر کی جانب سے پاکستان میں ہونے والے انتخابات کو کامیابی سے چلانے کیلئے فنڈ ریزنگ
اولڈہم :پاکستان تحریک انصاف کشمیر کی جانب سے ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی انتخابی مہم کو کامیابی سے چلانے کے لیے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام کیا۔ تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے میں اسرائیل ، انڈیا و دیگر طاقتیں برسرِ پیکار ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے بعد کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں تحریک حریت پسند پارٹیاں کام کر رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہہر کشمیری پاکستان کو مستحکم دیکھنا چاہتا ہے اور پاکستان میں اس وقت غیر مستحکم ہے اور عمران خان نے پاکستان کو بچانے کا تہیہ کیا ہوا ہے۔پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات بارے ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کا مقابلہ سرمایہ داروں ، جاگیرداروں، اور کرپٹ مافیا کے ساتھ ہےاور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کرپشن کے خلاف جہاد کر رہے ہیں۔فند ریزنگ ڈنر کی نظامت عمران چوہدری اور شہناز صدیق نے انتہائی پیشہ وارانہ طریقے سے سر انجام دی۔تقریب میںعمران خان لورز گروپ کے چیئرمین آصف بٹ، بلال گجر، روبینہ کے علاوہ حاجی چوہدری محمد سردار ، ڈاکٹر پرویز، چوہدری محمد الیاس، چوہدری بلال غفور کی شرکت مسعود نقوی ،راجہ شبیر ،چویدری خالد بھی شریک۔سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر اور تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر تقریب میں روایتی انداز میں رکشہ میں بیٹھ کر آئے.برطانیہ میں پہلی مرتبہ کسی بھی تقریب میں سیاسی سماجی و کمیونٹی شخصیت تقریب میں رکشہ میں بیٹھ کر پہنچی۔گلوکار ایفی کے نے تحریک انصاف کے گانے گا کر ہال میں ماحول کو رنگین بنا دیا ۔ ایسٹرن پویلین ہال کے مالک اور تحریک انصاف برطانیہ کے نوجوان راہنما عدیل سلیم نے فنڈ ریزنگ کے لیے ہال مفت دے کر نوجوان نسل کی مادر وطن کے ساتھ لازوال محبت کی زندہ مثال قائم کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر