مقبول خبریں
پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ و دیگر کی پریس کانفرنس
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا
لاہور: ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کو غبن کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا، ان پر اسٹیٹ انوسٹمنٹ فنڈ میں کروڑوں ڈالر کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں، نجیب کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔اینٹی کرپشن یونٹ کے اہلکاروں نے نجیب رزاق کو ان کے گھر سے حراست میں لے لیا، سابق وزیر اعظم پر اسٹیٹ انوسٹمنٹ فنڈ میں اربوں ڈالر کی کرپشن کا الزام ہے، نجیب رزاق کے خلاف امریکہ میں بھی منی لانڈرنگ کے کیسز زیر سماعت ہیں، امریکی حکام کے مطابق ملائیشیا سے ایک ارب ڈالر امریکہ میں نجیب رزاق کے مبینہ اکاؤنٹس میں ٹرانسفر ہوئے۔ سابق ملائیشین وزیر اعظم ان الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں، اس سے پہلے نجیب رزاق کی متعدد رہائش گاہوں پر چھاپے کے دوران کروڑوں ڈالر مالیت کے زیورات، قیمی اشیاء اور غیر ملکی کرنسیاں برآمد ہوئی تھیں۔