مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
غیر قانونی تعمیرات،بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے نوٹس
ممبئی: بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بیوٹی پارلر کی عمارت پر بغیر اجازت اضافی فلور تعمیر کرنے پر قانونی نوٹس بھیج دیا گیا بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پارلر کی زمین کی مالک اداکارہ پریانکا چوپڑہ ہیں، جہاں انتظامیہ سے اجازت کے بغیر اضافی فلور تعمیر کیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایم سی حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ 5 افراد سمیت ایک میونسپل کارپوریٹر نے شکایت کی کہ اوشی وارا اندھیری ایسٹ میں واقع ایک بیوٹی پارلر کرزما بیوٹی اسپا اینڈ سیلون کی عمارت پر ایک اضافی منزل تعمیر کی گئی ہے، جو غیر قانونی ہے۔بی ایم سی نے شکایات موصول ہونے پر جگہ کی جانچ پڑتال کی اور ساتھ ہی آس پاس کے دفاتر کی بھی معلومات اکٹھی کیں جو چوپڑا فیملی کے اثاثوں میں شامل ہیں۔ جس کے بعد اداکارہ اور ان کی فیملی کو دو، دو نوٹس بھیجے گئے، جن کا فوری جواب طلب کرلیا گیا۔بی ایم سی کے مطابق نوٹس میں کہا گیا کہ 2013 میں جاری کیے گئے زمین کے پلان کے مطابق ہی جگہ کا تعین کرنا ہوگا اور اضافی تعمیر کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔