مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
اقرا ہائی سکول کے زیر اہتمام فیملی فن ڈے کا انعقاد، کمیونٹی کے بچوں سمیت مرد و خواتین کی بھرپور شرکت
اولڈہم :گریٹر مانچسٹر کے ٹاؤن اولڈہم میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی اپنے بچوں کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے انہیں دینی و دنیاوی تعلیم سے آراستہ کرنے میں پیش پیش ہے۔اولڈہم ٹاؤن میں چند برس پہلے اسلامی ہائی سکول اقرا کی بنیاد قاری منظور احمد شاکر نے کمیونٹی اور قریبی رفقاء کی سخت محنت کی بدولت رکھی،اقرا ہائی سکول کی آواز کو کمیونٹی تک پہنچانے کے لیے چند سالوں سے فیملی فن ڈے کا انعقاد ہو رہا ہے۔ اس سال ورنتھ پارک میں فیملی فن ڈے کا انعقاد ہوا جس میں بین المذاہب کی کمیونٹی کے بچوں خواتین اور مرد حضرات نے شرکت کی،بچوں کی تفریح کے جھولے اور دیگر تفریحی سرگرمیاں تھیں ۔مہندی ۔ کھانے پینے کی اشیاء باربی کیو کا بھرپور انتظام تھا اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی اقرا ہائی سکول کو دی گئی۔اس موقع پر سکول کے بانی ممتاز عالم دین قاری منظور احمد شاکر کا کہنا تھا کہ فیملی فن ڈے کا مقصد کمیونٹی کے افراد کو تفریح مہیا کرنا تھی اور ہم نے مختلف کمیونیٹیز کے افراد کو مدعو کیا تھا اور اس فیملی فن ڈے میں بین المذاہب کے افراد نے شرکت کی جو خوش آئند ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فن ڈے کے انعقاد کا مقصد کمیونٹی کو اقرا ہائی سکول بارے آگاہی دینا تھی۔سکول کے گورنر ماجد حسین کا کہنا تھا کہ اقرا ہائی سکول میں تجربہ کار اساتذہ پڑھاتے ہیں اور اقرا ہائی سکول کو مزید وسعت دی جا رہی ہے تاکہ بچوں کے لیے مذید سہولیات موجود ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی دینی و دنیاوی تعلیم کے لیے اچھا سکول ہے۔نسرین اختر کا کہنا تھا کہ اسلامک میلے کا انعقاد خوش آئند ہے۔ اقرا ہائی سکول کی کوچ سعیدہ بانو کا کہنا تھا کہ بچے کل کے لیڈر ہیں ۔یہی ہمارے سکول کا موٹو ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں پر جی سی ایس ای ۔اسلامک ساہنس کی تعلیم بھی دی جاتی ہے کیونکہ بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں اور بچوں کے بہتر مستقبل کے لیےانکی سوشل ۔سائیکلوجیکل نشوونما ضروری ہے۔اس موقع پر کمیونٹی کے بزرگ صاحبزادہ کا کہنا تھا کہ فیملی فن فئیر میں بچوں اور بڑوں کی شرکت دماغی وجسمانی صحت کے لیے اچھی ہے اور کمیونٹی کے اندر مختلف مذاہب کے بچوں اور بڑوں کا ایک جگہ اکٹھا ہونا چاہیے۔فیملی فن فئیر کا انعقاد ہونا چاہیے۔گرم اور خوشگوار موسم کے باعث کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور فیملی فن ڈے پر خوب لطف اندوز ہوئے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر