مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں کپتان محمد منیر میموریل والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد،مانچسٹر کی جیت
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
شادی شدہ زندگی کا کوئی تجربہ نہیں ، میں سنگل ہوں اسی میں خوش ہوں ، اداکارہ تبو
ممبئی:جہاں بولی وڈ اداکارا ئوں کے درمیان جلد شادی کے بندھن میں بندھنے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے وہیں بھارتی نامور اور ٹیلنٹڈ اداکارہ تبو کو کوئی افسوس نہیں کہ انہوں نے آج تک شادی نہیں کی۔46 سالہ تبو نے حال ہی میں ایک ایونٹ میں شرکت کی جہاں ان سے ان کی ذاتی زندگی اور شادی کے حوالے سے سوال کیے گئے۔ایونٹ کے میزبان نے جب تبو سے سوال کیا کہ وہ اب تک سنگل ہیں تو اس پر اداکارہ نے کہا کہ میں سنگل ہوں، اور میں ایسے ہی بہت خوش ہوں۔جب تبو سے پوچھا گیا کہ شادی شدہ زندگی زیادہ بہتر ہوگی یا وہ ایسے ہی کافی خوش ہیں، تو اداکارہ نے کہا کہ میں شادی شدہ زندگی کے بارے میں کیسے بتا سکتی ہوں؟ مجھے اس کا کوئی تجربہ نہیں، جیسی میں آج ہوں خوش ہوں، تو میں صرف اس ہی کے بارے میں بات کرسکتی ہوں، میری کبھی شادی نہیں ہوئی تو مجھے کیا معلوم یہ تجربہ اچھا ہے یا برا؟تبو سے یہ بھی پوچھا گیا کہ انہیں کبھی بھی غیر شادی شدہ ہونے پر افسوس ہوا تو اداکارہ نے بہت دیر سوچنے کے بعد بتایا کہ ایسا کبھی بھی نہیں ہوا۔تاہم اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ نہیں جانتی کہ آگے شادی کریں گی یا نہیں، ان سوالات کے جوابات ان کے پاس نہیں۔خیال رہے کہ جہاں رانی مکھرجی، کاجول، کرینہ کپور اور ودیا بالن جیسی اداکارائیں شادی شدہ ہونے کے باوجود اپنے کیریئر میں بھی شاندار انداز میں آگے بڑھ رہی ہیں، وہیں دوسری جانب تبو اور ریکھا جیسی اداکارائیں بھی ہیں جو غیر شادی شدہ ہوکر اپنی زندگی میں کامیابیاں حاصل کررہی ہیں۔