مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
امریکی بوئنگ طیارہ روس میں گر کر تباہ، صدر کے بیٹے ایرک منخانوف سمیت 50 افراد ہلاک
ماسکو ... تاتارستان کی قومی ائیر لائن کا بوئنگ 737جہاز کو حادثہ جس میں 44مسافروں اور عملے کے چھ ارکان سمیت 50 افراد سوار تھے ہلاک ہو گئے ہیں۔ روسی حکام کے مطابق مسافر طیارہ روسی شہر قاذان کے ہوائی اڈے پر اترتے ہوئے گر کر تباہ ہوا۔ امریکی طیارہ ساز کمپنی کا طیارہ ماسکو سے پرواز کر کے قاذان پہنچنے والا تھا کہ اترتے وقت رن وے سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔ روسی ویب سائٹس پر شائع ہونے والی مسافروں کی فہرست کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں روسی ریاست تاترستان کے صدر کے بیٹے اریک مینخانوف بھی شامل ہیں۔روسی خبر رسان ایجنسی انٹرفیکس نے خبر دی ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ترجمان دمتری پیسکوف کے مطابق صدر نے اس واقعے پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا ہے۔صدارتی ترجمان نے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے گا مگر اب تک اس حادثے کی فوری وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق طیارے کے پائلٹ نے تباہ ہونے سے قبل دو بار اترنے کی کوشش کی اور تیسری بار اترتے ہوئے تباہ ہو گیا۔ اس واقعے کے بعد سے تاترستان کے دارالحکومت قاذان کے ہوائی اڈے کو بند کر دیا گیا ہے۔ ماسکو کی ایک اعلی سطحی کمیٹی اس حادثے کی تحقیقات کرے گی۔ تاتارستان کے صدر اپنے ٢٣ سالہ بیٹے اریک مینخانوف کی موت پر خاصے غمزدہ ہیں۔