مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بیٹیاں رب کریم کی رحمت، آپؐ نے جو مقام بیٹی کو دیا وہ کسی کے حصہ میں نہیں آیا: پیر ابومقصود مدنی
مانچسٹر:کنزالمال کی حدیث ہے کہ حضرت محمدؐ نے فرمایا کہ بیٹیاں رب کریم کی رحمت ہیں آپؐ نے بیٹی کو اتنا مرتبہ و مقام دیا وہ کسی اور کے حصہ میں نہیں آیا اور کائنات میں جتنی بھی ہستیاں گزریں حضرت محمدؐ کسی کیلئے اپنی نشست سے نہ اٹھے لیکن جب سیدہ فاطمۃ الزہرہ تشریف لاتیں تو از راہ شفقت،محبت و عقیدت اور بیٹی کے احترام میں کھڑے ہو کر ہاتھ چومتے اور ماتھے پر بوسہ دیتے آپؐ اپنی جگہ چھوڑ دیتے اور وہاں سیدہ فاطمۃ الزہرہ کو بٹھاتے،یہ روح پرور اور ایمان افروز بیان ادارہ نور السلام فیصل آباد کے بانی اور سرپرست پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے میڈیا سے بیٹیوں کی اہمیت اور فضیلت بارے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک اور موقع پر حضرت محمدؐ نے شہادت اور ساتھ والی بڑی انگلی جوڑ کر فرمایا کہ جو اپنی تین بیٹیوں کی تعلیم و تربیت کر کے شادی کرے گا یا پھر جس کی بیٹیاں نہیں ہیں وہ تین بہنوں یا پھر قریبی عزیز و اقارب کی تین بچیوں کی تعلیم و تربیت کر کے شادی کرے گا تو وہ میرے ساتھ ایسے ہو گا جیسے انگلیاں ہیں اور جہنم کے آگے بیٹیاں اس شخص کیلئے دیوار بن جائیں گی،ایک صحابی اٹھے اور پوچھا جس کی دو بیٹیاں ہیں تو آپؐ نے فرمایا وہ بھی ،حضرت محمدؐ نے فرمایا کہ اچھا باپ تب ہی ہو سکتا ہے جو میرے بتائے ہوئے احکامات اور سنت رسولؐ پر عمل کرے،دنیا اور آخرت سنور جائے گی،رب کریم کی بارگاہ اقدس میں دعا ہے کہ وہ ہمیں سنت رسولؐ پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔’’آمین ‘‘۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر