مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
امام و خطیب مولانا عبد الرشید اور عبدالشکور کی مرحوم (ماؤں ) کیلئے مدینہ مسجد یو کے اسلامک مشن میں خصوصی دعا
راچڈیل:مدینہ مسجد یو کے اسلامک مشن راچڈیل میں لوگوں کی بڑی تعداد نے امام و خطیب مولانا عبد الرشید کی والدہ محترمہ (مرحومہ) اور عبدالشکور کی والدہ محترمہ (مرحومہ) جو کچھ روز قبل پاکستان میں خالق حقیقی سے جا ملیں،کی مغفرت و درجات کی بلندی کے لیے مدینہ مسجد راچڈیل کے خطیب اعظم مولانا عبد الحکیم نے خصوصی دعا کی ۔مولانا عبدالرشید جو اپنی والدہ محترمہ مرحومہ کی وفات پر پاکستان پہنچ گئے تھے ابھی تک واپس نہیں آئے۔اور عبدالشکور جو مدینہ مسجد میں نماز ادا کرتے ہیں۔پاکستان سے واپس برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔علاقہ بھر کے لوگوں نے علمائے کرام کی مرحوم ماؤں کے لیے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت و بلند درجات کے لیے دعائیں کیں اور مولانا عبد الرشید،عبدالشکور و انکی فیملیز کیساتھ ھمدردی و رنج و غم میں برابر کے شریک ھونے کا ثبوت دیتے ہوئے اس تعزیتی تقریب میں شرکت کی۔یو کے اسلامک مشن کے صدر سکندر مرزا،سنئیر نائب صدر میاں عبد الحق و سنئیر عہدیداروں و امام و خطیب،ناظمین و ممبران نے بھی اپنے تعزیتی پیغام میں مولانا عبدالرشید کی والدہ محترمہ مرحومہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور انکی مغفرت و بخشش کے لئے دعائیں بھی کیں۔اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور مولانا عبدالرشید اور عبدالشکور و غمزدہ اہل خانہ افراد کو نا قابل تلافی نقصان پر صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر