مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اولڈھم کمیونٹی کیطرف سے مئیرز کونسلر جاوید اقبال بھٹی،محمد زمان اور دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
اولڈھم : اولڈھم اور راچڈیل کونسل کے کشمیری نژاد برطانوی شہریت کے حامل مئیرز کونسلر جاوید اقبال بھٹی اور محمد زمان،مئیرس راچڈیل شیراز احمدکشمیری نژاد برٹش کونسلر راچڈیل شکیل احمد،صحافت سے وابستہ محمد آصف مغل،این ایچ ایس آفیسر عبدالحمید،محمد اعظم،محمد الیاس،امتیاز احمد،خالد چوہدری و دیگر کو اولڈھم کمیونٹی کیطرف سے مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ دیا گیا۔اس موقع پر مئیرز جاوید اقبال بھٹی اور محمد زمان نے پر تکلف عشائیہ دینے پر اہلیان اولڈہم کا دلی شکریہ ادا کیا اور کمیونٹی کے جذبات کو محسوس کرتے ھوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ھم آج جس مقام پر کھڑے ہیں یہ سب مسلم کمیونٹی کی کاوشوں اور دیگر کمیونیٹیز کے پیار و خلوص کا نتیجہ ھے۔اس پر ھم اپنے پروردگار کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ھے۔اللہ رب العزت نے جو ھمیں عزت عنایت کی ھے یقیناً اس میں ھمارے دوستوں،عزیزوں،رشتہ داروں اور ھمارے چاہنے والوں کی انتھک محنت شامل ہے۔ہماری پوری کوشش ھو گی کہ آپکی امیدوں پر پورا اتریں اور مسئلہ کشمیر سمیت تمام ان مسائل پر اپنی آواز کو مقامی۔قومی اور بین الاقوامی سطح پر بلند کر کے حل کروانے کے لیے کردار ادا کریں۔ان کا مذید کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیحات میں نوجوانوں کے لیے انکی قابلیت کے مطابق روزگار فراہم کرنا،ھیلتھ و تعلیم کے لئے بہترین معیار کو برقرار رکھنا ور اور دیگر شامل ہیں۔مئیرس راچڈیل شیراز احمد و کونسلر راچڈیل شکیل احمد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف منصوبہ جات کو متعارف کروائیں گے جن سے وہ استفادہ حاصل کر سکیں گئے۔ آخر میں انہوں نے مہمانان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر