مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ہندوستانی ادیب شاعر , نعت خواں اور عالم دین ڈاکٹر تابش مہدی کا نیلی مسجد راچڈیل میں والہانہ استقبال
راچڈیل: نیلی مسجد یو کے اسلامک مشن کے زیر اہتمام ایک ادبی اور محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔ نیلی مسجد راچڈیل یو کے اسلامک مشن کے ناظم ،امام خطیب و منتظمین کی خصوصی دعوت پر معروف ھندوستانی ادیب و شاعراور عالم دین ڈاکٹر تابش مہدی کا سنئیر نائب صدر یو کے اسلامک مشن میاں عبد الحق کیساتھ نیلی مسجد راچڈیل میں پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا۔امام و خطیب اعظم مولانا قاری ممتاز احمد،امام و خطیب میر اعظم خان،سنئیر مرکزی رہنما و مجلس شوریٰ یو کے اسلامک مشن ضمیر احمد،متحرک رہنما یو کے اسلامک مشن ظہیر احسان نے مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا۔سنئیر نائب صدر میاں عبد الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ یو کے اسلامک مشن ہر اس شخص کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارشادات کو بیان کر کے انسانیت کو امن و سلامتی کا پیغام دیتا ھے۔اسلام صرف اور صرف امن و پیار و شفقت کا نام ھے۔اللہ اور اس کے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی اللہ کی مخلوق سے شفقت اور محبت کا حکم دیا ھے۔میں اور میرے سنئیرز رہنما و ہماری ٹیم و کارکنان دن رات اللہ کی مخلوق و امت نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ میں آپ سب کو یو کے اسلامک مشن کی ٹیم کا حصہ بننے کی دعوت دیتا ھوں۔ائیے ہمارے ساتھ مل کر دکھی انسانیت کی خدمت کریں۔ہمارے علمائے کرام و مشائخ سے دینی تعلیمات سے استفادہ حاصل کریں۔یو کے اسلامک مشن بغیر کسی فرقہ پر تنقید کیے اپنے عمل کو جاری رکھے ھوا ھے۔اپ کسی بھی فرقہ سے تعلق کیوں نہ رکھتے ھوں؟ آپ یو کے اسلامک مشن کی ٹیم کا حصہ بن سکتے ھیں۔ میاں عبد الحق نے اپنے ھندوستانی مہمان خصوصی ڈاکٹر تابش مہدی کا برطانیہ میں یو کے اسلامک مشن کا مھمان بننے پر اور یو کے اسلامک مشن کی دعوت پر تشریف لانے پر انکا باقاعدہ شکریہ ادا کیا۔مہمان خصوصی شاعر و ادیب و عالم دین ڈاکٹر تابش مہدی نے اپنی دلکش آواز سے اللہ کی حمدو ثنا و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سنا کر حاضرین محفل کے دلوں میں گھر بنا لیا۔حاضرین مہمان خصوصی سے اپنی پسند کی نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ کی فرمائش کرتے اور ڈاکٹر تابش مہدی اپنی خوبصورت آواز سے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھ کر حاضرین کی فرمائش کو پورا کرتے ریے۔ "وہ تو رحمت بن کر آئے پھر ساری دنیا کے لیے" "دشمن کو بھی مارا تو مارا اخلاق کے پھولوں سے" ڈاکٹر تابش مہدی نے یو کے اسلامک مشن کو دعوت دینے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔اور اپنے پیغام میں نوجوانوں، مرد و خواتین سے کہا کہ اپنے آپ میں عاجزی و انکساری پیدا کریں۔اللہ کے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاق حسنہ و حسن سلوک کو اپنائیں تاکہ دیار غیر میں غیر مسلم آپکے کردار کو دیکھ کر متاثر ھوں اور آپکے لیے انکے دلوں میں گھر بن سکے جس سے ھم آہنگی کی فضا پیدا ھو سکے۔یہی ایک رستہ ھے کہ ھم اپنے اعلیٰ اخلاق و سلوک کیوجہ سے اس معاشرے میں تبدیلی لا سکتے ھیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد مہمان خصوصی کو سننے کے لیے نیلی مسجد راچڈیل میں تشریف لائ جن میں مولانا عبد الحکیم،مولانا قاری ممتاز احمد،مولانا میر اعظم خان،ضمیر احمد،ظہیر احسان،خالد چوہدری،محمد ادریس،نعمان سلیم و دیگر شامل تھے۔آخر میں انہوں نے امت مسلمہ کی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر