مقبول خبریں
مسلم کانفرنس کے مرکزی راہنما راجہ یاسین کے اعزاز میں چوہدری محمد بشیر رٹوی اور ساتھیوں کا استقبالیہ
بیسٹ وے گروپ کے سربراہ سرانور پرویز کی جانب سے کمیونٹی رہنمائوں کے اعزاز میں استقبالیہ
نبوت بھی اﷲ کی عطا ہے اور صحابیت بھی، نبوت بھی ختم ہے اور صحابیت بھی: ڈاکٹر خالد محمود
شریف فیملی کو فوری ریلیف نہ مل سکا، جولائی کے آخر تک سماعت ملتوی
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج نے نوجوان کا سر تن سے جدا کر دیا ،احتجاج،جھڑپیں
شیر خدا نے نبی پاک کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلام سے محبت اور وفا کی عمدہ مثال قائم کی
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
مسئلہ کشمیر پرقوم کا نکتہ نظر اور قربانیاں رنگ لا رہی ہیں:جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت
نیا موسم تمہارا منتظر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
پکچرگیلری
Advertisement
بیسٹ وے گروپ کے سربراہ سرانور پرویز کی جانب سے کمیونٹی رہنمائوں کے اعزاز میں استقبالیہ
لندن(خصوصی رپورٹ: اکرم عابد) برطانیہ میں پاکستانی نژاد معروف شخصیت سر انور پرویز نے کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کو نمایاں کامیابیوں حاصل کرنے پر ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا، بیسٹ وے گروپ ہیڈ آفس میں منعقدہ اس تقریب میں میئر آف برینٹ ارشد محمود، نومنتخب کونسلر طارق ڈار اور اور حال ہی میں او بی ای کا ایوارڈ حاصل کرنے والے بزنس مین راجہ عادل کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ سر انور پرویز کا کہنا تھا کہ برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں محنت کرنے والے ہر فرد کیلئے ترقی کے موقع موجود ہیں، یہ ملک اپنی عوام کو تمام تر صلاحیتوں کو آزمانے کے بھرپور مواقع فراہم کرتا ہے۔ لارڈ نذیر احمد کا کہنا تھا کہ کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے ہمیں اپنی کمزوریوں کو بھی بھی مدنظر رکھنا اور اپنی جونوان نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہوگا۔ تقریب سے المصطفی چیریٹیبل ٹرسٹ کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل مصطفےٰ خان نے بھی خطاب کیا اور اپنی چیریٹی کے زیراہتمام کاموں سے شرکا کو آگاہی دی۔ دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ بیسٹ وے گروپ اور سر انور پرویز کی شخصیت کمیونٹی کیلئے مشعل راہ ہے انہوں نے مثبت سرگرمیوں کیلئے ناصرف برٹش پاکستانیوں بلکہ برطانیہ میں آباد ہر کمیونٹی کی دل کھول کر مدد کی ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت برطانیہ بھی انکی خدمات پر انکی معترف ہے۔ اس موقع پر مہمان شخصیات نے اپنے اعزاز میں تقریب کے انعقاد پر سر انور پرویز اور ضمیر چوہدری کا شکریہ ادا کیا۔