مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
مانچسٹر، چوتھے کونسلر کنونشن میں تحریک حق خودارادیت کے وفد کی ہائی کمشنر سے ملاقات
مانچسٹر (خصوصی رپورٹ: فیاض بشیر) مسئلہ کشمیر کو برطانوی سیاستدانوں تک پہنچانے میں جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کی ٹیم کا اہم کردار ہے،پاکستان کی حکومت اور برطانیہ میں سفارتکار اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،تمام کشمیری مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے مظالم کو اپنے اپنے سیاستدانوں تک پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھیں،حکومت پاکستان سفارتی محاذ پر کشمیریوں کی بھرپور معاونت جاری رکھے گی،برطانوی پارلیمنٹ میں انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے جاری انکوائری سے بھارت کی حقیقی جمہوریت بے نقاب ہو گی،جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی طرف سے پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا،ان خیالات کا اظہار برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے مانچسٹر میں چوتھے کونسلرز کنونشن کے موقع پر تحریکی رہنمائوں،اولڈہم کے میئر کونسلر جاوید اقبال اور راچڈیل کے میئر کونسلر محمد زمان سے ایک خصوصی نشست میں کیا،اس موقع پر راجہ نجابت حسین نے ہائی کمشنر سے تحریکی عہدیداروں کا تفصیلی تعارف کروایا اور بتایا کہ گزشتہ دس سال سے مسئلہ کشمیر کو برطانوی اور یورپی ممبران پارلمیمنٹ تک پہنچانے میں اس ٹیم کا بہت بڑا حصہ ہے جن کی معاونت سے تحریک کی سرگرمیاں برطانیہ اور یورپ کی پارلیمنٹ میں چل رہی ہیں اور ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارت کی کھلی جارحیت کو مقامی سیاستدانوں تک پہنچا رہے ہیں جس کے بعد برطانوی پارلیمنٹ میں بحثیں اور سوالات اٹھائے جا رہے ہیں،انشااللہ آنیوالے دنوں میں بھی یورپی پارلیمنٹ میں جا کر کشمیری عوام کا کیس پیش کریں گے جکہ برطانیہ کے تمام بڑے شہروں میں جولائی اور اگست میں تقریبات منعقد کر رہے ہیں جن میں ہر مکاتب فکر کے لوگوں سے تعاون لیا جائے گا،اس موقع پر راجہ نجابت حسین نے اپنی ٹیم میں کونسلر یاسمین ڈار کی قیادت میں خواتین کے خصوصی کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ تحریک جہاں مسئلہ کشمیر کو سفارتی محاذ پر جدوجہد کر رہی ہے وہیں ہم کشمیری نوجوانوں اور خواتین کو مقامی سیاست میں متحرک کرنے کا عزم لے کر نکلے ہیں اور پاکستان کے مثبت امیج کیلئے بھی سفارتکاروں سے ہر علاقے میں تعاون کر رہے ہیں،راجہ نجابت حسین نے گزشتہ تین سال میں برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس کی خدمات تحریک آزادی کشمیر میں معاون رہی ہیں جس پر ہم پوری کشمیری قوم کی طرف سے مشکور ہیں،ہائی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ تحریکی عہدیدار جس طرح راجہ نجابت حسین اور کونسلر یاسمین ڈار کی قیادت میں برطانیہ اور یورپ کے علاوہ آزاد کشمیر میں مسلسل جا کر مسئلہ کشمیر پر متحرک کردار ادا کر رہے ہیں اس سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کر نے میں معاونت ملی ہے،انہوں نے کہا کہ یہاں آ کر جب انہوں نے تحریکی سرگرمیوں کا بغور جائزہ لیا تو بے شمار کشمیری تنظیموں کی اچھی کارکردگی کے باوجود جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے کام کو عملی طور پر خصوصاً ممبران پارلیمنٹ سے رابطوں اور پارلیمنٹس کے اندر مسلسل اجلاسوں میں شامل ہو کر انکی حوصلہ افزائی بھی کی اور پاکستان کی نمائندگی کا بھی حق ادا کیا اور مستقبل قریب فارن آفس میں واپس جا کر بھی اس توقع کا اظہار کروں گا،آپ لوگ پاکستانی سفارتخانے کے ہر نمائندے کے ساتھ تعاون کریں گے اور وہ بھی آپ کے کام سے استفادہ حاصل کریں گے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت ریاست جموں کشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں آزادی دلوانے کیلئے اپنی کاوشیں عالمی سطح پر جاری رکھے گی اور خصوصاً انسانی حقوق کی پامالی کو ہر سطح پر اٹھاتی رہے گی اس کنونشن کے دوران تحریکی عہدیداروں کنونشن میں شریک ممبران برطانوی و یورپی پارلیمنٹ شیڈو سیکرٹری ٹونی لائیڈ ایم پی،شیڈو سیکرٹری بزنس ربیکا لانگ بیلی ایم پی،شیڈو امیگریشن وزیر افضل خان ایم پی،شیڈو کمیونٹی منسٹر جم میکمان ایم پی،شیڈو جسٹس منسٹر بیرسٹر یاسمین قریشی ایم پی،ڈاکٹر سجاد کریم ایم ای پی اور واجد خان ایم ای پی کے علاوہ مختلف کونسلرز سے بھی ملاقاتیں کر کے انہیں تحریک کی مستقبل کی سرگرمیوں میں شرکت کی دعوت دی جو برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ میں ہو رہی ہیں،اس موقع پر کونسلر یاسمین ڈار،کونسلر عاصم رشید چیئرمین نارتھ ویسٹ کونسلرز فورم،کونسلر نویدہ خان،ڈپٹی لارڈ میئر کو عابد چوہان،کونسلر شاہینہ ہارون اور دیگر رہنمائوں نے کنونشن میں تحریک کی نمائندگی کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر مقالے بھی بڑھے جبکہ تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے سیکرٹری جنرل محمد اعظم،برطانیہ کے وائس چیئرمین امجد حسین مغل،کنزرویٹو فرینڈز آف کشمیر کے ڈپٹی چیئرمین ہیری بوٹا،یارکشائر کے چیئرمین چوہدری محمد اکرم،بریڈ فورڈ سے کشمیری رہنما چوہدری خالد محمود،آشٹن سے نائلہ شریف،اولڈہم سے کونسلر شعیب اختر،راچڈیل سے کونسلر ثمینہ ظہیر،پامیلا اشرف،کونسلر نازیہ رحمان،مانچسٹر کی سیکرٹری فرزانہ افضل اور دیگر رہنما بھی موجود تھے،اس کنونشن کے کامیاب انعقاد تحریک کے تمام عہدیداروں نے قونصلر جنرل مانچسٹر عامر آفتاب قریشی،کمیونٹی ویلفیئر اتاشی فضہ نیازی اور انکی ساری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ برطانوی سیاستدانوں کی بھرپور شرکت کر کے نارتھ ویسٹ میں قونصلیٹ اور کونسلروں کے علاوہ تحریکی عہدیداروں کے اچھے روابط کی غمازی کرتا ہے جس پر سارے کشمیری و پاکستانی مبارکباد کے مستحق ہیں۔