مقبول خبریں
مکس مارشل آرٹ کونسل اور چیریٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
دیار غیر میں تقریبات میں شرکت کر کے اپنائیت کا احساس ہوتا ہے: سابق چیئرمین حاجی عبدالمجید
مانچسٹر :برطانیہ بھر میں بسنے والے پاکستانی و کشمیری نژاد برطانوی شہری جب بھی پاکستان سے کوئ سیاسی سماجی کاروباری کمیونٹی شخصیت سیرو تفریح کے لیے برطانیہ کی سرزمین پر قدم رکھتی ہے تو حسب روایت دعوت کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔عیدلفطر کے تہوار کے بعد عید ملن پارٹی کا انعقاد جاری ہے گریٹر مانچسٹر کے ٹاؤن آشٹن کے مقامی آشٹن گروپ کی جانب سے ضلح گجرات سرائے عالمگیر کے علاقہ پاران کے سابق چیئرمین یوسی حاجی راجہ عبدالمجید لہری کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا جسمیں میں دور دراز کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر حاجی راجہ عبدالمجید لہری کا کہنا تھا کہ دیار غیر میں آکر ایسی تقریبات میں شرکت کر کے خوشی محسوس ہوتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ آکر اپنائیت کا احساس ہوتا ہے اور عید ملن پارٹی کا اتنے بڑے پیمانے پر انعقاد پاکستان میں کم ہوتا ہے۔ راجہ عبد المجید لہری نے کہا کہ عید ملن پارٹی کا سرا آشٹن گروپ اور مرزا یونس کو جاتا ہے۔برطانیہ کے ممتاز صحافی راجہ شکیل انجم راجپوت کا کہنا تھا کہ ایسی تقریبات سے محبتوں کا سلسلہ شروع ہوتا ہے اور آشٹن گروپ کو کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا۔آشٹن گروپ کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہم ایسے پروگرامز کا انعقاد کرتے رہتے ہیں تاکہ آپس میں مل بیٹھنے کا موقع مل سکے عید ملن پارٹی میں آشٹن گروپ کے چیئرمین حاجی عبدالقیوم، سیکرٹری جنرل حاجی ارزم، وائس چیئرمین راجہ ممتاز، سرپرست اعلیٰ مرزا یونس کے علاوہ راجہ وحید لہری، راجہ شاہد اقبال، ساجد بٹ، جاوید نشتر،راجہ ساجد،راجہ ظہیر،مرزا مظہر ،راجہ شاہد،چویدری ارشد، چوہدری انور،ابرر حسین شاہ مرزا انور،سردار ذوالفقار،چوہدری مقصود مانچسٹر و دیگر بھی شریک تھے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر