مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
الخیر فاؤنڈیشن کی رضا کار خواتین کی طرف سے سیریا کے مسلمانوں کی امداد کیلئے فیملی فن ڈے کا انعقاد
آشٹن انڈر لائن:برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری مسلمان کمیونٹی دکھی انسانیت کی خدمت اور بالخصوص دنیا بھر میں بسنے والے مظلوم مسلمانوں کی مالی و اخلاقی مدد کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس نیک کام کو سر انجام دینے میں خواتین بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں ۔سیریا کے مظلوم مسلمانوں کی مالی امداد کے لیے آشٹن کی سنٹرل مسجد کے ہال میں الخیر فاؤنڈیشن کی رضا کار خواتین نے فیملی فن ڈے کا انعقاد کیا۔ فن ڈے میں بچوں کی تفریح اور خواتین کی روز مرہ ضروریات کی چیزوں کے سٹالز لگائے گئے تھے بچوں کی تفریح کے لیے بونسی کیسل اور دیگر سرگرمیوں سے بچے لطف اندوز ہوئے۔ خواتین کے لیے مہندی، اسلامک سٹالز، لکی ڈپ، قرعہ اندازہ کے ذریعے مفت انعامات دے گئے۔ اس موقع پر سونیا کا کہنا تھا کہ ہم ہر سال سٹال لگاتے ہیں اور تمام آمدن الخیر فاؤنڈیشن کو نیک کاموں میں لگانے کے لیے دی جاتی ہے تاکہ مظلوم مسلمانوں کی داد رسی کی جا سکے۔زرینہ منور کا کہنا تھا کہ مقامی افراد بھرپور تعاون کرتے ہیں اور فیملی فن ڈے میں والدین نے بچوں ساتھ شرکت کر کے کامیاب بنایا۔الخیر فاؤنڈیشن کے ساتھ کام کرنے والے کیمبل کا کہنا تھا کہ وہ فاؤنڈیشن کے ساتھ مختلف ممالک میں چیرٹی کا کام کیا ہے۔قاری زاہد شریف کا کہنا تھا اس وقت سیریا کے مظلوم مسلمانوں کو مالی امداد کی ضرورت ہے اور الخیر کی رضاکار خواتین نے سیریا کے لیے فنڈ ریزنگ کا انعقاد کر کے بچوں اور فیملی کے لیے اچھا ماحول فراہم کیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فنڈ ریزنگ کا سلسلہ سیریا کے ضرورت مند مسلمانوں کے لیے شروع کیا گیا ہے اور یہ نیک کام دین اور مسلم امہ کے لیے کیا جا رہا ہے آرگنائزر ناہید احمدنے کہا کہ ھم ساری کمینوٹیُ کے لوگوں کو اکٹھا کر کے لوگوں کی خدمت کرنے کی کو شش کرتے ہیں ھمارا دوسرا پروگرام ھے ھم ایسے پروگرام کرتے رہیں گے فیملی فنڈ ڈے میں خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر