مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مسئلہ کشمیر پرقوم کا نکتہ نظر اور قربانیاں رنگ لا رہی ہیں:جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت
بریڈ فورڈ:مسئلہ کشمیر پرقوم کا نکتہ نظر اور قربانیاں رنگ لا رہی ہیں،عالمی اداروں اور پارلیمنٹس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آوازیں بلند ہونے لگیں،بیرون ملک مقیم کشمیریوں کی سفارتی محاذ پر کاوشوں سے برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ گزشتہ چند سالوں سے چلائی جانیوالی مہم کے نتائج آنا شروع ہو گئے،کشمیر دوست ارکان پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کی طرف سے شاندار الفاظ میں خراج تحسین جبکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں یورپ بھر میں سرگرمیوں کو تیز کرنے کا عزم،ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین،سر پرست سردار عبدالرحمان خان اور ڈائریکٹر انتظامیہ محمد بوٹا ہیری نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کیا،تینوں رہنمائوں نے انسانی حقوق کی کونسل کے کمشنر کی رپورٹ،برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کی جانیوالی انکوائری اور یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف کشمیر کی طرف سے اٹھائے جانیوالے اقدامات کو کشمیریوں کی سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ لاکھوں کشمیریوں نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے جس تحریک کی آبیاری کی ہے اسے آخر کار عالمی برادری نے تسلیم کرنا شروع کر دیا اور 14جون کی اقوام متحدہ کی انسانی کونسل کی رپورٹ نے بھارت کا اصل چہرہ دنیا بھر میں عیاں کر دیا ہے اور کشمیریوں کی چیخ و پکار کی آوازیں آخر کار عالمی ایوانوں میں سنائی دینے کی باز گشت آنے لگی ہے،تحریکی عہدیدار جہاں انسانی حقوق کونسل کا شکریہ ادا کیا وہیں برطانوی پارلیمنٹ میں1986سے قائم کشمیر پارلیمنٹری گروپ نے14دسمبر کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جو انکوائری شروع کی تھی اس کی ابتدائی رپورٹ بھی19جون کے اپنے اجلاس میں پیش کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں،بھارتی حکومت کے نافذ کردہ کالے قوانین اور مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری اور عالمی اداروں کے مقبوضہ کشمیر میں داخلے پر پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے اس کے دوسرے حصے کیلئے رپورٹ مرتب کرنے کا فیصلہ کیا اس خصوصی اجلاس میں جہاں پندرہ سے زائد ممبران پارلیمنٹ نے شرکت کر کے اگلے لائحہ عمل پر بحث کی وہیں حکومت پاکستان کے نمائندے ہائی کمشنر سید ابن عباس اور جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے ممبران پارلیمنٹ کی اس عظیم کاوش پر خراج تحسین پیش کیا اور مستقبل کے پروگراموں میں بھی اپنے تعاون کا بھرپور یقین دلایا کشمیر گروپ کے وائس چیئرمین شیڈو منسٹر بیرسٹر عمران حسین نے اجلاس میں خصوصی طورپر راجہ نجابت حسین کا کشمیر گروپ کے ساتھ معاونت پر شکریہ ادا کیا جبکہ چیئرمین کرس لیزے ایم پی نے کشمیریوں کیلئے برطانوی پارلیمنٹ کے اندر اور برطانوی حکومت کے ساتھ جدو جہد آزادی میں کوششیں جاری رکھنے کا عزم کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر