مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستانی ہائی کمیشن برطانیہ کے زیر انتظام پاکستانی و کشمیری نژاد لوکل کونسلرز کا چوتھا سالانہ کنونشن
مانچسٹر :پاکستان ہائی کمیشن برطانیہ کے زیر انتظام نارتھ ویسٹ کے پاکستانی و کشمیری نژاد لوکل کونسلرز کا چوتھا سالانہ کنونشن برٹش مسلم حیرٹیج سنٹر میں منعقد ہوا جس میں میں ممبران برطانوی پارلیمنٹ افضل خان، یاسمین قریشی،جم میکمان، ٹونی لائیڈ،فیصل رشید، ربیکا لانگ بیلی، ممبر یورپین پارلیمنٹ واجد خان، ڈاکٹر سجاد حیدر کریم،مئیر راچڈیل محمد زمان، مئیر اولڈہم کونسلر جاوید اقبال بھٹی، کونسلرز عتیق الرحمن، عاصم رشید، باسط شیخ،چویدری شوکت، یاسمین ڈار،شاہینہ ہارون، نویدہ خان، آفتاب رزاق،سلطان علی،شبانہ عباسی(ایم بی ای) مدثر ڈین، ثمینہ علی، نازیہ رحمان ، نور دین ، شعیب اختر، کے علاوہ سیاسی سماجی کاروباری اور کمیونٹی شخصیات راجہ نجابت حسین، انیل مسرت، چوہدری محمد بشیر رٹوی، حاجی امجد حسین مغل ،ڈپٹی مئیر مانچسٹر کونسلر عابد چوہان، نائلہ شریف،پامیلا اشرف، شہباز سرور،بلال غفور کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔کنونشن کی نظامت کے فرائض پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کے کمرشل ویلفیئر اتاشی شعیب ظفر ، ویلفیئر اتاشی فضہ نیازی ، ممبر یورپین پارلیمنٹ واجد خان نے انتہائی پیشہ وارانہ طریقے سے سر انجام دی۔ اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بسنے والے پاکستانی و کشمیری نژاد سیاست کے میدان میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ پاکستان کے تشخص کو برطانیہ میں اجاگر کرنے کے لیے کردار ادا کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات انتہائی مستحکم اور قریبی ہیں ۔پاکستان میں سرمایہ کاری اور باہمی دلچسپی کے امور میں پاکستانی و کشمیری نژاد کونسلرز کا کردار اہم ہے۔کونسلرز کنونشن کے انعقاد سے ایک دوسرے کے خیالات جاننے اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے مفید ہے ۔ بیگم کلثوم نواز کی صحت بارے ان کا کہنا تھا کہ اگر مگر سے نکل کر ہمیں ان کی صحت یابی کیلئے دعا کرنی چاہیے۔ میں نے تین سال کے عرصہ تعیناتی میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بھرپور کوشش کی ہے پھر بھی مزید بہتری کی گنجائش ہے۔ ممبران برطانوی و یورپین پارلیمنٹ کا مشترکہ طور پر کہنا تھا کہ مقامی کونسلرز کمیونٹی کے لیے کام کر رہے ہیں وہ پاکستان کے ساتھ گہری وابستگی اور نوجوان نسل کو سیاست اور پاکستان سے مستحکم رشتہ استوار رکھنے کے لیے بھی کردار ادا کریں ۔ کنونشن میں شریک کونسلرز حضرات نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے۔تجارتی سطح پر نوجوان نسل کو مادر وطن سے ناطہ جوڑے رکھنے اور مسئلہ کشمیر بارے بھرپور کردار ادا کریں گے اس موقع پر کئ نئ تجاویز بھی سامنے آئیں جن پر سنجیدگی سے غور و خوض کرنے اور عمل کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔مہمانان کی تواضع دوپہر کے کھانے سے کی گئی مقامی ریسٹورنٹ کے مالک حاجی عبد الغفار نے اسکا اہتمام کیا۔ خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر