مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کیلئے عید الفطر اوپن ہائوس کا اہتمام
لند ن (خصوصی رپورٹ:اکرم عابد) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس کی جانب سے اپنی سرکاری رہائش گاہ پاکستان ہائوس لندن میں برطانیہ کی پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان کے برطانوی دوستوں کے ساتھ عید الفطر اوپن ہائوس کا اہتمام کیا گیا۔ ہائی کمشنر اور ان کی اہلیہ کی جانب سے منعقد کیا جانے والا یہ مسلسل چوتھا اوپن ہائوس تھا جس میں پاکستانی گھرانوں نے مل کر اس خوشی کے تہوار کو منایا۔ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کمیونٹی کے ارکان کی بڑی تعداد نے اوپن ہائوس میں شرکت کی اور پرتپاک میزبانی اور خوش ذائقہ پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔ سر انور پرویز، سابق وزیراعظم شوکت عزیز، رحمان چشتی ایم پی اور ویلز کے رکن قومی اسمبلی محمد اصغر کے علاوہ میئرز، کونسلرز، پیشہ ورانہ ماہرین، کمیونٹی رہنمائوں اور میڈیا کے نمائندوں کی ایک بڑی تعداد شرکاء میں شامل تھی۔ فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس (ایف سی او) کے افسران اور سفارتی برادری کے ارکان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ ہائی کمشنر اور ان کی اہلیہ نے مہمانوں کے ساتھ دن گزارا۔ شرکاء نے اس تقریب کو آپس کے میل جول اور ایک دوسرے کو خوشی کے اس تہوار کی مبارکباد دینے کا شاندار موقع قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہائوس میں عیدالفطر منانے سے انہیں ایسا لگا جیسے وہ پاکستان میں ہوں اور اپنی ثقافت، روایات، ملبوسات اور کھانے انہیں دل وجان سے عزیز ہیں جو انہیں پاکستان کی یاد دلاتے ہیں جہاں ان کے دوست اور اہل خانہ مل کر عید منا رہے ہیں۔ مہمانوں کا کہنا تھا کہ مسلسل چار سال سے ہر بار پاکستان ہائوس آ کر ہائی کمیشن اور اپنے وطن کے ساتھ ان کا تعلق مزید مضبوط ہوا ہے۔ انہوں نے ہائی کمشنر کی جانب سے عید کے مبارک موقع پر دوستوں اور اہل خانہ کو اکٹھا کرنے کی اس کاوش کو سراہا۔ اوپن ہائوس کا کلچرل سگمنٹ سب سے زیادہ دلچسپی کا باعث رہا۔ قوال امیر حسین اور ہمنوائوں نے قوالی کی شکل میں خوبصورت صوفی شاعری پیش کی اور بھرپور داد وصول کی۔ مشہور براڈکاسٹر اور شوقیہ گلوکارہ دردانہ انصاری نے بھی بعض مقبول عام پاکستانی گیت پیش کئے اور حاضرین کو محظوظ کیا۔ بچوں کی تفریح کے لئے اس موقع پر خصوصی انتظامات کئے گئے تھے جن میں بائونسی کیسل، کینڈی کارنر اور حنا اور چوڑیوں کے سٹال قابل ذکر رہے جہاں وہ پورا دن لطف اندوز ہوتے رہے۔ اوپن ہائوس کی بدولت ہائی کمیشن کے افسران و عملہ اور کمیونٹی کو مل کر عید منانے کا موقع ملا۔ پاکستان ہائوس میں پاکستانی اور برطانوی سوسائٹی کے ارکان کی بڑی تعداد میں موجودگی نے اس تقریب کو یادگار بنا دیا۔