مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
انسانی حقوق کے نمائندوں کو مقبوضہ کشمیر جانیکی اجازت ہونی چاہئے: پاکستانی ہائی کمشنرسید ابن عباس
لندن:برطانیہ میں متعین پاکستانی ہائی کمشنرسید ابن عباس نے برطانوی پارلیمنٹیرینز کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے اس امر کو ضروری قرار دیا کہ غیرجانبدار مبصرین اور انسانی حقوق کے نمائیندوں کو وہاں جانے کی اجازت ہونی چاہیئے تاکہ وہ کشیدہ صورتحال کا ازخود اندازہ کرسکیں۔برطانوی پارلیمنٹ میں آل پارٹی پارلیمانی گروپ آن کشمیر کے خصوصی اجلاس کی صدارت گروپ کے چہئرمین کرس لزلی ایم پی نے کی جبکہ جیک بیریٹن ایم پی، ڈیبی ابراہام ایم پی، عمران حسین ایم پی، سارہ چیمپیئن ایم پی، تن من جیت سنگھ ایم پی، خالد محمود ایم پی اور لارڈ نذیر سمیت متعدد ممبران پارلیمنٹ نے اجلاس میں شرکت کی اور مقبوضہ کشمیر بارے پاکستان کے موقف کو سراہا۔ پاکستانی ہائی کمشنر اور ڈپٹی ہائی کمشنر نے ممبران پارلیمنٹ اور سول سوسائیٹی کے ممبران کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم پر خاموشی انسانی حقوق سے سراسر روگردانی کے مترادف ہے، اقوام متحدہ جب ایسے علاقے کو متنازعہ قرار دے چکی ہے تو بھارت کس منہ سے وہاں جا کر معصوم عوام کو تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔آل پارٹی پارلیمانی گروپ آن کشمیر کے چیئرمین کرس لزلی نے مقبوضہ کشمیر کے حقائق پر مبنی رپورٹ جلد از جلد مرتب کرنے کی خواہش کا اظہار کیا انہوں نے انسانی حقوق کے حوالے سے اس رپورٹ کو مرتب کرنے کیلئے پاکستان ہائی کمیشن کی کاوشوں کو سراہا، واضع رہے کہ پاکستان ہائی کمیشن لندن کی سات ماہ کے عرصے میں یہ دوسری رپورٹ ہوگی، اجلاس سے ماہر تعلیم ڈاکٹر اعجاز حسین نے بھی خطاب کیا اور اقوام متحدہ کی کشمیر میں انسانی حقوق کے حوالے سے تازہ ترین شائع ہونے والی رپورٹ کے مندرجات پر روشنی ڈالی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر