مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان کشمیر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر پروفیسر فیاض رشید و دیگر کا عید ملن پارٹی کا اہتمام
باٹلے:پاکستان کشمیر ویلفیر ایسوسی ایشن باٹلے کی جانب سے ایک پروقار عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جسمیں میں ممتاز کشمیری راہنما شوکت مقبول بٹ اور مئیر آف اولڈہم کونسلر جاوید اقبال بھٹی نے شرکت کی۔اس موقع پر شوکت مقبول بٹ کا کہنا تھا کہ عید ملن پارٹی سے کمیونٹی کو مل بیٹھنے کا موقع ملتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جمعوں و کشمیر کے مسائل بارے سیر حاصل گفتگو ہوئ ہے اسکے علاوہ برطانیہ میں بسنے والے جمعوں و کشمیر کے لوگوں کی شناخت اور تشخص بارے بات چیت ہوئ جو مستقبل کے لیے اہم ہے۔شوکت مقبول بٹ کا کہنا تھا کہ جمعوں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے ایک دوسرے کے خیالات جاننے کا موقع بھی ملا ہے جس سے مسئلہ کشمیر کو حل کروانے میں مدد ملے گی۔کونسلر فریدہ میر نے کہا کہ عید ملن پارٹی میں مدعو کرنا اور کمیونٹی کے سرکردہ افراد سے ملاقات کرنا اعزاز کی بات ہے۔پاکستان کشمیر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر پروفیسر فیاض رشید کا کہنا تھا کہ عید ملن پارٹی میں مئیرز، کونسلرز، کشمیری راہنماؤں، کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت قابل ستائش ہے۔میں مہمانان اور کمیونٹی افراد کا بڑی تعداد میں شرکت کرنے پر دلی شکریہ ادا کرتا ہوں ۔اولڈہم کے مئیر کونسلر جاوید اقبال بھٹی کا کہنا تھا کہہمیں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے کیونکہمستقبل کی باگ ڈور نوجوانوں نے سنبھالنی ہے۔ مون لائٹ ٹرسٹ کی روح رواں نوشین کا کہنا تھا کہدکھی انسانیت کی خدمت کے لیے اس کی بنیاد رکھی ہے ۔کمیونٹی کے افراد کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو دل کھول کر امداد دیتے ہیں انکے تعاون اور بھروسے سے نیک کام کو سر انجام دے رہی ہوں۔اپنے مرحوم بھائ کی یاد میں اس ٹرسٹ کے زیر سایہ دکھی انسانیت کو اپنا شعار بنایا ہے عید ملن پارٹی میں کونسلر جبین الزمان ۔کمیونٹی کے مرد حضرات اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر